پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کے رہنمائوں کا سنئیر صحافی ملک منور کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت

جمعرات 3 مئی 2018 22:15

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 مئی2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کے صدر وصوبائی وزیر سعید غنی، ایم پی اے جاوید ناگوری، اقبال ساند، وقاص شوکت ،سردار نزاکت اور شکیل چوہدری نے چینل فائیو خبریں گروپ آف نیوز پیپر کے بیورو چیف ملک منور کی والدہ کے انتقال پر اپنے گہرے رنج وغم کااظہار کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے مرحومہ کی درجات کی بلندی اور سوگوار لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔