ْ ہیٹ اسڑوک کا خطرہ،الخدمت کراچی کے تحت مختلف علاقوں میں ہیٹ اسٹروک ریلیف کیمپس قائم

جمعرات 3 مئی 2018 22:15

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 مئی2018ء) الخدمت کراچی کے تحت ممکنہ ہیٹ اسڑوک کے پیش نظر شہر کے مختلف علاقوں میں ہیٹ اسٹروک ریلیف کیمپس قائم کر دیئے ۔کیمپس میں شہریوں کو پینے کا پانی (اوآر ایس)اور ضروری ادویات فراہم کی جارہی ہیں، جبکہ ہیٹ اسٹروک سے بچاؤ کیلئے آگہی بھی فراہم کی جارہی ہے ۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق گزشتہ روز گرمی کی شدید لہرکے باعث الخدمت نے لیاقت آباد،نارتھ کراچی،نارتھ ناظم آباد،اورنگی ٹاؤن ،کورنگی،لیاری،کلاکوٹ،بہارکالونی،اسلامیہ کالج و دیگر علاقوں میں کیمپ قائم کر دیئے ہیں ۔

ان کیمپس میں شہریوں کی بڑی تعداد کو پینے کا صاف پانی فراہم کیا جارہا ہے اور انہیں ممکنہ ہیٹ اسٹروک سے بچاؤکیلئے آگہی بھی فراہم کی گئیں ۔ترجمان کے مطابق الخدمت نے شہر کے مختلف علاقوں میں یہ کیمپ شہریوں کی سہولت کیلئے قائم ہیں۔شہری گھر وں سے ضروری کام کیلئے نکلیں تو ہیٹ اسٹروک کے خطرے پیش نظر احتیاطی تدابیر اختیار کریں ۔

متعلقہ عنوان :