سعودی عرب میں 4 روسیوں سمیت 14 یورپین گرفتار

جمعرات مئی 22:19

ْجدہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 مئی2018ء) سعودی عرب میں ریاستی سلامتی کے ادارے نے بدامنی میں ملوث ہونے کے شبے پر 4 روسی شہریوں سمیت 14 مغربی ممالک کے باشندوں کو حوالات میں بند کر دیا۔

(جاری ہے)

ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق سال رواں کے دوران سعودی سکیورٹی فورسز نے ریاستی سلامتی میں خلل ڈالنے کے شبے میں 4 روسی شہریوں سمیت 14 14 مغربی ممالک کے باشندوں کو حوالات میں بند کر دیا ہے۔رپورٹ کے مطابق مزکورہ افراد پر بدامنی کے مقدمات قائم کر دیئے گئے ہیں۔ واضح رہے کہ گرفتار افراد میں سب سے زیادہ تعداد امریکی شہریوں کی ہے۔

متعلقہ عنوان :