سینیٹر چوہدری تنویر نے جرمانہ کی رقم ایدھی سنٹر میں جمع کروا کر رسید احتساب عدالت میں جمع کروا دی

جمعرات 3 مئی 2018 22:19

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 مئی2018ء) مسلم لیگ ن کے سینیٹر چوہدری تنویر نے جرمانے کا 2000روپے ایدھی سنٹر میں جمع کروا کر رسید احتساب عدالت میں جمع کروا دی۔

(جاری ہے)

پیر کے روز سماعت کے دوران چوہدری تنویر کا سیل فون عدالت میں بج گیا تھا جس پر عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے انہیںد و ہزار روپے جرمانہ کیا تھا اور انہیں تاکید کی تھی کہ جرمانہ ایدھی سنٹر میں جمع کروا کر رسید عدالت میں جمع کروا دیں۔۔