Live Updates

عمران چاہے نیازی ہو یا ڈوگر شریفوں پر بھاری ثابت ہورہے ہیں، نوازشریف

عمران نیازی نے ایوان اقتدار سے نکلوا دیا اور عمران ڈوگر پہنچوائے گا ریاست کے چار ستون ہوتے ہیں اور ان پر اس وقت ایک ستون نے قبضہ کرلیا ہے، اس سے پہلے کہ میں راز فاش کروں سدھر جائیں زرداری نے بیان نہیں دیا تو کس کے کہنے پر میڈیا کی زینت بنایا گیا،ہمارا مقابلہ ان غیبی طاقتوں سے ہے جو دکھائی نہیں دیتیں،میڈیا سے غیر رسمی گفتگو

جمعرات 3 مئی 2018 22:19

عمران چاہے نیازی ہو یا ڈوگر شریفوں پر بھاری ثابت ہورہے ہیں، نوازشریف
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 مئی2018ء) سابق وزیر اعظم میں نواز شریف نے کہا ہے کہ عمران چاہے نیازی ہو یا ڈوگر شریفوں پر بھاری ثابت ہورہے ہیں، عمران نیازی نے ایوان اقتدار سے نکلوا دیا اور عمران ڈوگر پہنچوائے گا۔ ریاست کے چار ستون ہوتے ہیں اور ان پر اس وقت ایک ستون نے قبضہ کرلیا ہے۔ اس سے پہلے کہ میں راز فاش کروں سدھر جائیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوںنے احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ انہوںنے یہ بھی کہا کہ زرداری کا بیان میڈیا کی زینت بنا اگر انہوں نے یہ بیان نہیں دیا تو کس کے کہنے پر میڈیا کی زینت بنایا گیا۔ ن لیگ کا مقابلہ پیپلز پارٹی یا تحریک انصاف سے نہیں ان میں اتنا دم خم نہیں کہ ہمارا مقابلہ کریں ۔

(جاری ہے)

ہمارا مقابلہ ان غیبی طاقتوں سے ہے جو دکھائی نہیں دیتیں۔

غیبی طاقتوں میں اب دم خم نہیں یہ 80کی دہائی نہیں بلکہ 2018ہے۔اب دنیا بدل چکی ہے ۔ 22کروڑ عوام جانتی ہے کہ سچ کیا ہے۔ غیبی طاقتیں اس وقت منصوبہ بندی کررہی ہیں کہ انکی مرضی کی پارلیمنٹ وجود میں لائی جائے۔ انہو ںنے مزید کہا کہ نیب کہہ رہی ہے کہ اس وقت ہمار ا سورج پوری طرح آب و تاب سے مہک رہا ہے مگر ان کا سورج سندھ میں کہیں دکھائی نہیں دے رہا۔

وہ صرف پنجاب کی حد تک چمک رہا ہے او رنشانہ صرف شریف فیملی ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ جب میں وزیر اعظم تھا تو ملک ترقی کررہا تھا۔اب ترقی کو بھی میر ے ساتھ بریک لگ گئی ہے ۔ ملک میں اسوقت جو اقدامات ہورہے ہیں پاکستان تیزی سے تنہائی کی طرف جارہا ہے ۔ اس طرح یہ ملک نہیں چلے گا۔ ن لیگ ملک کیلئے ناگزیر ہے۔ انہوںنے کہا کہ لیگ نے ہمیشہ خواتین کا احترام کیا ہے اور رانا ثناء اللہ نے اپنے بیان پر معافی مانگ لی ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات