ٹینس چیمپئن شپ کا انعقاد 6 مئی سے 12مئی تک کراچی جیم خانہ میں کیا جائے گا

جمعرات 3 مئی 2018 22:19

ٹینس چیمپئن شپ کا انعقاد 6 مئی سے 12مئی تک کراچی جیم خانہ میں کیا جائے ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 مئی2018ء) ٹینس چیمپئن شپ کا انعقاد 6 مئی سے 12مئی 2018ئ تک کراچی جیم خانہ میں کیا جائے گا۔ سندھ ٹینس ایسوسی ایشن کے زیراہتمام 16ویں اوپن ٹینس چیمپیئن شپ کے اسپانسرز کے فرائض ویسٹ بری گروپ انجام دیں گے۔

(جاری ہے)

ٹورنامنٹ میں مینز سنگلز، لیڈیز سنگلز، جونئرز 17, 15, 13, 11, 9 کے سنگلز اور مینز ڈبلز کے مقابلے ہوں گے جبکہ پاکستان سافٹ ٹینس ایسوسی ایشن کے ٹیکنیکل تعاون سی سافٹ مینز سنگلز، سافٹ لیڈیز سنگلز اور سافٹ مینز ڈبلز کے مقابلے بھی ٹورنامنٹ کا حصہ ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :