افریقی سابق بائول محمد عامر کی صلاحیتوں کے معترف ہوگئے

جمعرات 3 مئی 2018 22:25

افریقی سابق بائول  محمد عامر کی صلاحیتوں کے معترف ہوگئے
کینٹربری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 مئی2018ء) انگلش کائونٹی کینٹ کے اسسٹنٹ بائولنگ کوچ ایلن ڈونالڈ کا پاکستان کیخلاف ٹور میچ کے بعد کہنا تھا کہ گرین شرٹس میں شامل موجودہ کھلاڑی بھی کافی بہتر ہیں جو انگلینڈ کیخلاف سیریز میں بھی عمدہ کارکردگی دکھانے میں کامیاب رہیں گے اور فی الحال وہ ابھی وارم اپ ہو رہے ہیں۔

(جاری ہے)

اپنے وقت کے عظیم جنوبی افریقی پیسر کا کہنا تھا کہ محمد عامر کیریئر کے ابتدائی عرصے میں بہت اچھے بائولر تھے مگر اب بھی ان میں کافی صلاحیت موجود ہے۔ وہ پانچ سال بعد انٹر نیشنل کرکٹ میں واپس آرہے ہیں اور اب وقت آگیا ہے کہ وہ اب بار پھر اپنی پرانی رفتار اور سوئنگ سے ہم سب کو متاثر کریں۔۔

متعلقہ عنوان :