بورے والا، دوکان کی ملکیت کے تنازعہ پر دو فریقین میں فائرنگ

دو افرا د جاں بحق مقتول کی بیوی سمیت تین افراد شدید زخمی

جمعرات 3 مئی 2018 22:26

بورے والا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 مئی2018ء) بورے والا کے نواحی قصبہ ساہوکا میں دوکان کی ملکیت کے تنازعہ پر دو فریقین میں فائرنگ کے نتیجہ میں دو افرا د جاں بحق جبکہ مقتول کی بیوی سمیت تین افراد شدید زخمی ہسپتال منتقل کر دیے گئے بتایا جاتا ہے کہ قصبہ ساہوکا چشتیاں روڈ پر واقع ایک مرلہ کی دوکان پر مقتول مختیار شاہ ولد رشید شاہ کا قبضہ تھا جبکہ اس کے سالے مختیار شاہ ولد شبیر شاہ نے اپنے ساتھیوں جاوید شاہ ولد قربان ناصر ولد عبدالمجید انصاری عبدالستار شاہ ،محمد ابراہیم ولد نثار اور اسماعیل وغیرہ نے مسلح ہو کر ہلہ بول دیا اور قبضہ کر کے فائرنگ شروع کر دی جس سے مختیار شاہ ولد رشید شاہ اپنی بیو ی سدرہ بی بی اپنے عزیز عدنان ولد فریاد شاہ کے گھر پہنچے تو چوبارے پر کھڑے ملزمان نے اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجہ میں مختیار شاہ موقع پر جاں بحق ہو گیا جبکہ اس کی بیوی سدرہ شدید زخمی ہو گئی ،فائرنگ کے تبادلہ میں مخالف فریق کے ناصر انصاری زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے رورل ہیلتھ سنٹر ساہوکامیں جاں بحق ہو گیا جبکہ جاوید شاہ کو زخمی حالت میں THQہسپتال بورے والا ریفر کر دیا گیا مقتول مختیار شاہ کے ورثاء نے چشتیاں ساہوکا روڈ پر ٹائر جلا کر ایس ایچ او خالد خان کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا پولیس نے چار ملزمان ابراہیم ،عبدالستار ،مختیار احمد شاہ اور محمد اسماعیل کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر کے مقدمہ درج کر کے کاروائی شروع کر دی #