اسلام آ باد کی سیکور ٹی کو مزید بہتر ، جر ائم کی روک تھا م اور شہر یو ں کے مسائل تر جیح بنیا دوں پر حل کر نے کے لیے کیمو نٹی پولیسنگ کو فروغ دیا جا رہا ہے، سلطان اعظم تیموری

جمعرات 3 مئی 2018 22:26

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 مئی2018ء) انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد ڈاکٹر سلطان اعظم تیموری نے کہا ہے کہ وفا قی دارالحکو مت کی سیکور ٹی کو مزید بہتر بنانے ، جر ائم کی روک تھا م اور شہر یو ں کے مسائل تر جیح بنیا دوں پر حل کر نے کے لیے کیمو نٹی پولیسنگ کو فروغ دیا جا رہا ہے تا کہ عوام اور پولیس میں جو دوریاں ان کا خا تمہ ہو سکے ۔

یہ باتیں انہو ں نے کمیونٹی پولیسنگ کے حوالے سے ایک اہم اجلاس میں کیں۔آئی جی اسلام آباد نے خطاب کرتے ھوئے کہا کہ شہریوں کی جان ومال.کے تحفظ کو یقینی بنانے،شہر سے جرائم کے خاتمے کے لئے کمیونٹی پولیسنگ کو فروغ دیا جا رھا ھے۔کمیونٹی پولیسنگ کمیونٹی کے ساتھ ملکر کام کرنے کا اہم فلسفہ ھے جس پر عمل پیرا ھو کر مثالی پولیس بن سکتے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہو ں نے کہا کہ ہم نے خود بھی حلا ل کھا نا ہے اور اپنے بچو ں کو بھی حلا ل کھلا نا ہے قانون سب کے لئے برابر ھے جو بھی شخص تھانے میں آ ئے وہ وی آئی پی ہو گا ، انہو ں نے کہا کہ ہم نے اسلام آ با د پولیس کو دنیا کی بہتر ین فورس بنا نا ہے اور ایسی مثالی پولیس بنا نا ہے جس کو دنیا دیکھ کر اس کی تعریف کر ے اور اسی وجہ سے جا نی اور پہچا نی جا ئے آ ئی جی اسلام آباد نے کہا کہ کیمو نٹی پولیسنگ کے سا تھ ملکر کا م کر نے کا ایک فلسفہ ہے، وفا قی دارالحکو مت کی سیکور ٹی کو مزید بہتر بنانے ، جر ائم کی روک تھا م اور شہر یو ں کے مسائل تر جیح بنیا دوں پر حل کر نے کے لیے کیمو نٹی پولیسنگ کو فروغ دیا جا رہا ہے تا کہ عوام اور پولیس میں جو دوریاں ان کا خا تمہ ہو سکے ، پولیس کبھی بھی عوام کی مدد کے بغیر کا میا ب نہیں ہو سکتی ، انہو ں نے کہا کہ ہما ر ا وژن ہے کہ اسلام آ باد پولیس کو ایک مثالی فورس بنا یا جا ئے ، جس کے لیے ہمیں پا نچ بنیا دی اقدار پر عمل کر نا ہو گا ، ان پا نچ بنیا دی اقدار میں خدمت سے سر شار ہو نا ،عوام دوست ہو نا ، پر و فیشنل ہو نا ، قانو ن کا بر ابر اطلاق کرنا اور کر پشن فری ہو نا شامل ہیں ، انہو ں نے کہا کہ ہم عوام کے خا دم ہیں اور عوام کے ٹیکس سے تنخو اہ لیتے ہیں اور ہمیں عوام کی خدمت کرنا ہے، کر پشن کسی صورت بر داشت نہیں کی جا ئے گی ، اس کے لیے زیر و ٹا لرنس کی پا لیسی اپنا ئی جا ئے گی ، آئی جی اسلام آ باد نے خطا ب کر تے ہو ئے کہا کہ آج کے دور میں اگر پولیسنگ کا کوئی کامیاب طریقہ ہے تو وہ کمیونٹی پولیسنگ کا ہے۔

پوری دنیا میں یہ مانا جاتا ہے کہ کمیونٹی پولیسنگ،پولیسنگ کا ایک بہترین ماڈل ہے اور تمام ترقی یافتہ ممالک کمیونٹی پولیسنگ کو مانتے ہیں۔آج کل کے زمانے میں پولیس علیحدگی میں کام نہیں کر سکتی جب تک عوام کے ساتھ مل کر کام نہ کرے اس کے لئے کامیابی ممکن نہیں۔اس کی وجہ ہمارا کسٹمر عوام ہی ہے اور اگر کمیونٹی ہی ہم سے خوش نہ ہو ،اس کا پولیس پر اعتبار یا اعتماد نہ ہو ،پولیس سے متنفر ہو تو ہم جو مرضی کر لیں کامیاب نہیں ہو سکتے۔پولیس کا ایک مائنڈ سیٹ بن چکا ہے کہ وہ عوام سے بھاگتے ہیں حالانکہ پولیسنگ کا مقصد عوام ہے جس کو ہم نے ریلیف دینا ہے ،جن کی زندگیوں کو ہم نے آسان کرنا ہے اگر انہیں سے ہم بھاگیں تو اس پولیسنگ کا کوئی مقصد نہیں۔۔۔

متعلقہ عنوان :