بھارتی ریاست بہار میں بس کو حادثہ، 27 افراد ہلاک

دوسری گاڑی کو بچانے کی کوشش میں مسافر بس بے قابو ہو کر گہری کھائی میں جا گری

جمعرات 3 مئی 2018 21:13

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 مئی2018ء) بھارتی ریاست بہار میں بس کھائی میں گرنے سے 27 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق مظفر پور سے نئی دہلی جانے والی مسافر بس کو ریاست بہار کے علاقے کوٹوا میں اس وقت حادثہ پیش آیا جس بس کے ڈرائیور نے ایک گاڑی کو بچانے کی کوشش کی۔

(جاری ہے)

دوسری گاڑی کو بچانے کی کوشش میں مسافر بس بے قابو ہو کر گہری کھائی میں جا گری جس کے بعد بس میں آگ بھڑک اٹھی۔

حکام کا کہنا ہے کہ حادثے میں ہلاک ہونے والے متعدد افراد کی لاشیں مکمل طور پر جل چکی ہیں۔گزشتہ ماہ بھی بھی بھارت کی شمالی ریاست اتر پردیش میں ایک اسکول بس ٹرین کی زد میں آنے سے 13 بچے ہلاک ہو گئے تھے۔اتردیش میں پیش آنے والے سے چند روز قبل بھارتی ریاست ہما چل پردیش میں بھی ایک اسکول بس کھائی میں گرنے سے 24 بچے ہلاک ہوئے تھے۔