حجرہ شاہ مقیم، ختم نبوت کے سلسلہ میں ریلی کل نکالی جا ئے گی

جمعرات 3 مئی 2018 21:13

حجرہ شاہ مقیم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 مئی2018ء) حجرہ شاہ مقیم میں جامع مسجد ربانی سے ختم نبوت کے سلسلہ میں ریلی کل(جمعہ کو )نکالی جا ئے گی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جامعہ مسجد ربانی اہلحدیث چونیاںروڈحجرہ شاہ مقیم سے ایک ریلی بسلسلہ عقیدہ توحید و ختم نبوتؐ بعد نمازجمعتہ المبارک نکالی جائیگی جوڈھلیانہ روڈ سے ہوتے ہوئے شیرگڑھ روڈ تھانہ حجرہ کے قریبب اختتا م پذیرہوگی جہاں معروف عالم دین میاںمحمد جمیل کنوینئر تحریک دعوت توحید پاکستان ،میاںمحمود عباس ناظم اعلیٰ جمیعت اہلحدیث پنجاب ،میاں رضوان احمد چوہدری امیر جماعت اسلامی ضلع اوکاڑہ ،مولانا عبدالرشید راشدراہنماتحریک دعوت توحید ضلع قصور ،پروفیسر محمد اصغر فاروقی خطیب مسجد شہداء اہلحدیث پرانابازار حجرہ ریلی کے شرکاء سے خطاب کریں گے،آن لائن کے مطابق اس ریلی میںبڑی تعداد میں مذہبی جید علماء کرام اور کارکنان شرکت کریں گے ۔