سجاول ، شدید گرمی کی لہرجاری ،درجن سے زائد افراد کی حالت خراب ہونے پر قریبی اسپتالوں میں منتقل

جمعرات 3 مئی 2018 21:13

سجاول(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 مئی2018ء) ضلع بھر میں شدید گرمی کی لہرجاری ہے ، گرمی کی شدت پنتالیس درجے تک محسوس کی گئی ، گرمی سے علاقے میں ایک درجن سے زائد افراد کی حالت خراب ہونے پر قریبی اسپتالوں میں علاج کے لئے لایاگیا، شدید گرمی کے دوران آلودہ پانی کے استعمال سے علاقے میں پیٹ کے امراض پھیل گئے ہیں اور بڑی تعداد میں مریض اسپتالوں میں پہونچ رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :