ڈسٹرکٹ کونسل سجاول کا اجلاس ،ممبران نے بھرپور شرکت کی

پانی کی کمی اور گندے پانی سے بیماریاں پھیلنے پر تشویش کا اظہار

جمعرات 3 مئی 2018 21:13

سجاول(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 مئی2018ء) ڈسٹرکٹ کونسل سجاول کا اجلاس زیرصدارت چیئرمین حاجی عثمان ملکانی کے ہوا جس میں میمبران نے بھرپور شرکت کی ، ڈسٹرکٹ کونسل کی عمارت نہ ہونے پر یہ اجلاس چیئرمین کی آفس کے قریب شادی ہال میں طلب کیاگیاتھا اجلاس میں ارکان کی جانب سے پانی کی قلت پر شدید تشویش کا اظہارکیاگیا، ضلع بھر میں پانی کی کمی اور گندے پانی سے بیماریاں پھیلنے پر تشویش کا اظہارکیاگیا، اجلاس میں متفقہ طورپر فوری طورپر پانی فراہم کرنے کی قرارداد منظورکی گئی جبکہ علاقے میں ہینڈپمپ لگانے کی منظوری دی گئی اجلاس میں چاعمرے کے ٹکٹ تقسیم کرنے کی قرعہ اندازی کی گئی ، قرعہ اندازی میں دو میمبران حاجی منٹھارلغاری اور حاجی عثمان زئور، جبکہ ملازمین میں سے ارشاد علی شاہ اور جمن خاصخیلی کے نام نکلنے پرانہیں کامیاب قرار دیاگیا۔

متعلقہ عنوان :