ماں بچے کی صحت ، بچوں کی بہتر تعلیم اور روشن مستقبل کے لئے بچوں کی پیدائش میں وقفہ انتہائی ضروری ہے،غضنفر علی قادری

جمعرات 3 مئی 2018 22:28

سجاول(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 مئی2018ء) محکمہ اطلاعات سجاول کے اعلامیہ کے مطابق ڈپٹی کمشنر سجاول غضنفر علی قادری کے زیرصدارت دربار ہال میں محکمہ صحت اور بہبود آبادی کے افسران کے ساتھ اجلاس منعقد کیا گیا۔ اجلاس میں ضلع سجاول میں چلنے والے نیشنل ہیلتھ پروگرام میں درپیش مسائل کے حل کے لیئے غورخوض کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر سجاول نے کہا کے ماں اور بچے کی صحت ، بچوں کی بہتر تعلیم اور روشن مستقبل کے لیئے بچوں کی پیدائش میں وقفہ انتہائی ضروری ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کے پاکستان ترقی پذیر ملک ہے جہاں کھانے پینے کی اشیاء اور روزگار کے وسائل محدود ہیں ہمیں پہلے ہی یہ مسائل درپیش ہیں آبادی بڑھنے سے مسائل اور بھی زیادہ ہو جاہیں گے۔ انہوں نے محکمہ بہبود آبادی کو ہدایتیں دیں کے وہ ہر تحصیل اور بڑے گاؤں میں بڑہتی ہوئی آبادی کے نقصانات کے متعلق لوگوں میں شعور اجاگر کرنے کے لیئے سیمینار منعقد کریں۔ انہوں نے عطائی ڈاکٹروں کے خلاف کارروائی کے لیئے محکمہ صحت کو سخت ہدایتیں جاری کرتے ہوئے کہا کے کسی کو بھی انسانی زندگی سے کھیلنے کی اجازت نہیں دی جائے گی ان جعلی ڈاکٹروں کے خلاف کارروائی تیز کرکے لوگوں کی زندگی کو محفوظ بنایا جائے ۔

متعلقہ عنوان :