عام انتخابات کے سلسلے میں تمام ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنرز سے بھر پور روابط فروغ دیں،چیف سیکریٹری سندھ

انتخابات کے پر امن انعقاد کے لئے حسب ضوابط قرار واقعی تعاون یقینی بنائیں،رضوان میمن

جمعرات مئی 22:28

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 مئی2018ء) چیف سیکریٹری سندھ رضوان میمن نے تمام ڈویژنل کمشنر ز اور ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی ہے کہ عام انتخابات 2081کے سلسلے میں تمام ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنرز سے بھر پور روابط فروغ دیں اور عام انتخابات کے پر امن انعقاد کے لئے حسب ضوابط قرار واقعی تعاون یقینی بنائیں و ہ سندھ سیکریٹریٹ میں عام انتخابات کے انتظامات کے جائزہ اجلاس کی صدارت کررہے تھے جس میں صوبائی الیکشن کمشنر سندھ محمد یونس خان خٹک ،چیئر مین منصوبہ بندی ،ترقیات محمد وسیم ،سیکریٹری داخلہ قاضی شاہد پرویز ،سیکریٹری امپلی مینٹیشن محسن شاہ ۔

سیکریٹری کالجز پریز سیہڑ ،سیکریٹری سروسز ریاض قریشی ،سیکریٹری جنرل ایڈمنسٹریشن ذوالفقار علی شاہ اور دیگر افسران نے نے شرکت کی اجلاس میں عام انتخابات کے پر امن انعقاد کے لئے پولنگ اسٹیشنز میں سی سی ٹی وی کیمروںکی تنصیب ،پریزائڈنگ اینڈ پولنگ اسٹاف ،،بجلی ،،پانی اور نکاسی آب کے انتظامات کے سلسلے میں حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

(جاری ہے)

چیف سیکریٹری نے متعلقہ محکموںکو ہدایت کی ہے کہ وہ صوبائی الیکشن کمیشن اور ڈویژنل وڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن کے ساتھ تعاون کریں ۔یاد رہے کہ اس سلسلے میں اسلام آباد میں چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت منعقد ہونے والے اجلاس کا بھی حوالہ دیا گیا ۔یہ اجلاس 8مئی 2018کو منعقد ہوگا جس میں تمام چیف سیکریٹریز بھی شرکت کریں گے ۔#