الپوری،عالمی یوم صحافت، شانگلہ پریس کلب الپوری میں تقریب کا انعقاد

پاکستان صحافیوں کے لئے خطرناک ممالک میں سے ایک ہیں، فضل سبحان پاکستان میں صحافیوں کے درپیش مسائل اور ان کی تحفظ کے لئے ریاست عملی اقدامات اُٹھائے، آفتاب حسین کا تقریب سے خطاب

جمعرات مئی 22:28

الپوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 مئی2018ء) عالمی یوم صحافت، شانگلہ پریس کلب الپوری میں تقریب کا انعقاد کیا گیا ،پوری دنیا میں پاکستان صحافیوں کے لئے خطرناک ممالک میں سے ایک ہیں ،،پاکستان میں صحافیوں کے درپیش مسائل اور ان کی تحفظ کے لئے ریاست عملی اقدامات اُٹھائے ،ملک اور صوبائی سطح پر صحافتی تنظیمیں صرف اور صرف کچھ مخصوص افراد اور بڑے شہروں کو نواز رہے ہیں کارکن صحافی آج بھی کئی مسائل کے شکار ہیں ان کے لئے حکومتی اقدامات نہ ہونے کے برابر ہیں ۔

صحافی تنظیمیں کارکن صحافیوں کو نظرانداز کرنے کی بجائے ان کی حوصلہ افزائی کریں ۔ملک کے دور دراز علاقوں میں صحافیوں کو درپیش مسائل کے حل کے لئے مرکزی اور صوبائی سطح پر موجود صحافتی تنظیمیں اپنا کردار ادا کریں ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار عالمی یوم صحافت کے حوالے سے شانگلہ پریس کلب الپوری میں منعقدہ تقریب سے خطاب کے دوران شانگلہ پریس کلب کے صدر فضل سبحان اور شانگلہ یونین آف جرنلسٹ کے صدر آفتاب حسین نے کی۔

انھوں نے کہا کہ آج کی آزاد دنیا صحافت میں بھی کئی ملکوں اور علاقوں میں صحافت آزاد نہیں اور صحافی کئی مشکلات کے شکار ہیں اور زیادہ تر صحافیوں نے فرائض ادا کرتے ہوئے جان کی قربانیاں دی عالمی جنگوں میں صحافی آج بھی اپنے جانوں کی قربانیاں دے رہے ہیں اور مظلوم عوام کی آواز دنیا کو پہنچا رہے ہیں ہمارے ملک پاکستان میں بھی درجنوں صحافی شہید ہوئے ہیں ، صحافیوں کا کام علاقائی مسائل کو مثبت طریقے سے اجاگر کرنا ہے نہ کہ کسی زاتی مفاداور انا کے خاطر کسی کے عزت پر حملہ کیا جائے ، ہمارے ملک کے بیشتر ادارے دور دراز علاقوں کے کارکن صحافیوں کے ساتھ امتیازی سلوک کررہے ہیں ان علاقوں کے رپورٹر اور نمائندوں نے اپنی جانوں تک کی قربانی دی لیکن پھر بھی ان صحافیوں کے لئے اداروں کی جانب سے کچھ نہیں دیا گیا آج بھی ملک کے بیشتر علاقوں کے صحافی بغیر اجرت کے اداروں کے لئے کام کرتے ہیں اور اپنی جانوں کی قربانیاں دیتے رہے ہیں لیکن ستم ظریفی یہ ہے کہ نہ ان کے ادارے ان کے لئے عملی اقدامات اُٹھانے میں ناکام تو دوسری طرف ریاست بھی ان کو یکساں طورپر نظرانداز کررہے ہیں ۔

تقریب سے رضاشاہ ،خالد خان ،ناصرمحمود ،محمد یونس ،افتخار حسین ،انورحسین، صابر حسین شاہ ودیگر شانگلہ پریس کلب اور شانگلہ یونین آف جرنلسٹ کے ممبران نے شرکت کی ۔۔

متعلقہ عنوان :