شانگلہ ضلعی انتظامیہ کی کھلی کچہری پر عوام برس پڑے ،کھلی کچہریوں کو صرف خانہ پری قرار،ک

ھلی کچہریوں میں حاضری لگا کر افسران اپنے آپ کوعوامی خادم پیش کرتے ہیں

جمعرات 3 مئی 2018 22:28

الپوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 مئی2018ء)شانگلہ ضلعی انتظامیہ کی کھلی کچہری پر عوام برس پڑے ،کھلی کچہریوں کو صرف خانہ پری قرار دے دیا، ضلعی انتظامیہ شانگلہ عوامی مسائیل کے حل میں دلچسپی نہیں لیتی تو پھر کھلی کچہریاں کیسی ۔ افسران دفاتر سے غائب ہوتے ہیں ، کھلی کچہریوں میں حاضری لگا کر افسران اپنے آپ کوعوامی خادم پیش کرتے ہیں لیکن جب عوام ان کے دفتروں میں اپنے مسائیل لیکر جاتے ہیں تو ان کا رویہ غیر مہذب ہوتا ہے، پہلے ہونے والے کھلی کچہریوں میں کئے گئے اعتراضات اور عوامی مشکلات کو تاحال ختم کرنے کیلئے عملی اقدامات نہیں اٹھائے گئے، یہ صرف اور صرف حکومتی پالیسی پوری کرنا ہے ،ایسی کھلی کچہریوں کا کوئی مقصد نہیں جس میں پرانی مسائیل پر دوبارہ بحث ہوجاتی ہے لیکن ان کے حل کیلئے مستند اقدامات نہیں اٹھائے جاتے ۔

(جاری ہے)

شانگلہ میں ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام ضلع کے مختلف علاقوں میں درجنوں کھلی کچہریاں منعقد کئے گئے جس میں مسائیل کے حل کیلئے ہفتہ کا وقت دیا گیا لیکن مسائیل کے انبار جوں کے توں پڑے ہیں ،ضلعی انتظامیہ صرف حکومتی احکامات کے پیش نظر برائے نام کھلی کچہریوں کا انعقاد کرتی ہے تا ہم اس سے عوام کوکوئی فائدہ نہیں مل جاتا ہے، ایسے کھلی کچہریاں محض عوام کو صرف اور صرف سبز باغ دکھانے کی مترادف ہے ،اگر ضلعی انتظامیہ کے افسران صحیح معنوں میں عوام کی خدمت کرتے تو عوام کا تقدیر بدل جاتا ۔

ماضی کے کھلی کچہریوں میں جن محکموں کے خلاف عوام نے شکایت کی اس پر کوئی اقدامات نہیں کئے گئے جبکہ ضلعی انتظامیہ کے افسرا ن کھلی کچہریوں میں اعتراض کئے جانے والے محکموں کو ایک ہفتہ کے اندر ان مسائیل کو حل کرنے کے وعدے کرتے ہیں تاہم اس حوالے سے پھر کسی بھی قسم کا کاروائی نہیں ہوتی ، عوامی حلقوں نے ضلعی انتظامیہ شانگلہ کے زیر اہتمام منعقد کئے جانے والے کھلی کچہریوں کو محض خانہ پری قرار دیتے ہوئے مسترد کردی اور صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ضلعی انتظامیہ شانگلہ کے زیر اہتمام پہلے کئے گئے کھلی کچہریوں میں عوام نے جن مسائیل کی نشاندہی کی تھی ان کی ضلعی افسران سے وضاحت طلب کیا جائے کہ ان مسائل کے حل کیلئے انھوں نے کیا اقدامات کئے ہیں ۔