اورکزئی،معاشرے میں صحافیوں کی کردار کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جا سکتا،حسن محمود

جمعرات 3 مئی 2018 22:28

اورکزئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 مئی2018ء) معاشرے میں صحافیوں کی کردار کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جا سکتا۔ دنیا بھر میں سینکڑوں صحافیوں نے خبر کی حصول اور دوران ڈیوٹی اپنے جانوں سے ہاتھ دھو چکے ہیں۔دہشت گردی کے کٹھن حالات میں بھی صحافیوں نے عوام تک حقائق کی رسائی کے لئے کردار ادا کیا ۔ اظہار رائے کی آزادی کسی بھی ملک کی ترقی کے لئے انتہائی اہمیت کی حامل ہوتی ہے۔

موجودہ وقت میں صحافیوں کو کٹھ پتلی بنانے اوران کی زبان بند کرنے کی سازشیں کی جا رہی ہیں۔ ان خیالات کا اظہاراورکزئی ایجنسی کے سینئر صحافی حسن محمود نے عالمی یوم آزادی صحافت کے موقع پراورکزئی پریس کلب میںصحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ آزاد میڈیا اپنی سماجی،قانونی اور اخلاقی ذمہ داریوں کو سامنے رکھتے ہوئے عوام کی طرز معاشرت،ثقافت اور تہذیب کی عکاسی کرتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ 3مئی 1993کو یوم صحافت منانے کا اعلان کیا گیا تھا اوراس دن اہل صحافت اس بات کی تجدید کرتے ہیں کہ کسی بھی ریاستی دبائو کے بغیر حقیقی معنوں میں ذمہ داری کے ساتھ اطلاعات عوام تک پہنچانے کے بنیادی حق کے لئے لڑتے رہیں گے۔حسن محمود نے کہا کہ اہل صحافت کو اپنے فرائض کی ادائیگی میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے لیکن صحافی اپنی ذمہ داریوں کو سمجھتے ہوئے حقیقت عوام کے سامنے لاتے ہیں تا ہم موجودہ وقت میں پاکستان میں صحافیوں کو پر حملے اور پھر ملزمان کی عدم گرفتاری سے بخوبی اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ صحافیوں کی زبا ن بند کرنے اور انہیں کٹھ پتلی کی طرح اشاروں پر چلانے کی ایک بہت منظم سازش شروع ہے جس کو ناکام بنانے کے لئے صحافیوں کو اتفاق اور اتحاد کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔

متعلقہ عنوان :