اساتذہ کی عزت نفس کے بحالی کیلئے میں نے 35سال جدو جہد کیا،حاجی عبدالغفار کدیزئی

جی ٹی آئی سے لیکر سیسا تک جیلیں کاٹیں، اساتزہ کے حقوق کے لئے کئی بار معطلی اور برطرفی برداشت کیا مگر اساتزہ کے حقوق پر کبھی بھی سودا بازی نہیں،سابق مرکزی صدر سیسا

جمعرات 3 مئی 2018 22:36

قلات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 مئی2018ء)سیسا کے سابق مرکزی صدر حاجی عبدالغفار کدیزئی نے کہا ہے کہ اساتذہ کی عزت نفس کے بحالی کیلئے میں نے 35سال جدو جہد کیاجی ٹی آئی سے لیکر سیسا تک جیلیں کاٹیں اساتزہ کے حقوق کے لئے کئی بار معطلی اور برطرفی برداشت کیا مگر اساتزہ کے حقوق پر کبھی بھی سودا بازی نہیںان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز سیسا قلات کی جانب سے اپنے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب سے سیسا کے مرکزی صدر قاسم خان کاکڑعبدالحلیم بگٹی جی ٹی ائے قلات کے نومنتخب صدر حاجی رشید بلوچ غلام مصطفی بنگلزئی شمس پندرانی خورشید بلوچ انور نسیم مینگل حاجی محمد انور سمیت دیگر نے بھی خطاب کیا تقریب میں مقررین نے سیسا کے سابق صدر حاجی عبدالغفارکدیزئی کے خدمات کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی کوششوں سے اساتزہ کے عزت احترام میں اضافہ ہو گیا ہیں اور انہی کے کوششوں سے اساتزہ کی اپ گریڈیشن ہوئی ہیں جس کے تحت جے وی ٹیچر اب گریڈ سولہ میں ریٹائر ہو جاتی ہیں اور ایس ایس ٹی گریڈ بیس میں ریٹائر ہو جاتی ہیںانہوں نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ سیسا جی ٹی ائے بی پی ایل ائے متحد ہو کر اساتزہ کے حقوق کے لیئے جدوجہد کریں انہوں نے کہا کہ سیسا کے سابق صدر حاجی عبدالغفار کدیزئی کے تنظیمی اور تعلیمی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھی جائے گی اورہم ان سے مشاورت بھی کرتے رہیں گے اور انکی تجاویز کوبھی اہمیت دی جائے گی۔