اے این ایف کی 20مختلف کاروائیاں،21ملزمان گرفتار

5ارب 27کروڑ مالیت کی 1.027 ٹن منشیات، 41 لٹر ایسیٹون اور 3100 نشہ آور گولیاں برآمد ،ر1 گاڑ ی بھی قبضہ میں لے لی

جمعرات مئی 22:36

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 مئی2018ء) اینٹی نارکوٹکس فورس(اے این ایف)نے 20مختلف کاروائیوں میں5ارب 27کروڑ روپے مالیت کی 1.027 ٹن منشیات،،41 لٹر ایسیٹون اور 3100 نشہ آور گولیاں برآمد کرکی21ملزمان کوگرفتارکر لیا اور1 گاڑ ی بھی قبضہ میں لے لی برآمد شدہ منشیات میں 994.5 کلو گرام چرس، 31.5کلوگرام ہیروئن،، 960گرام ایمفیٹا مائن ، 125گرام میتھ ایمفیٹا مائن، 4100 لیٹر ایسیٹون اور 3100 زیناکس (Xanax)گولیاں شامل ہیںاے این ایف راولپنڈی نے شاہ خالدبس سٹاپ راولپنڈی کے قریب واقع بائو جی ریسٹورنٹ سے جاوید آفریدی سکنہ خیبر ایجنسی سے 1.1کلوگرام چرس،،بینظیر بھٹو انٹرنیشنل ائیرپورٹ اسلام آباد پر اکرام اللہ سکنہ بنوں سی3100 زیناکس (Xanax) گولیاں،،مری روڈ پر واقع نیو فلائنگ کوچ کارگو آفس کے قریب سلیمان شاہ سکنہ راولپنڈی سے 2.5کلو گرام ہیروئین ، کے ایف سی فیز 4 بحریہ ٹائون اسلام آباد کے قریب مغل خالدسکنہ میر پور آزاد کشمیر اوروقاص قادرسکنہ صوابی سے 360گرام ہیروئین برآمد کرلی ادھراے این ایف پشاور نے پشاور انٹر نیشنل ایئر پورٹ پر پرواز نمبر G9-555کے ذریعے شارجہ جانے والے صورت ولی سکنہ بنوںسی1.1کلوگرام چرس ،پرواز نمبر SV-0793 کے ذریعے سعودی عرب جانے والے صفی اللہ سکنہ خیبر ایجنسی سی960 گرام ایمفیٹامائن، نیو ٹول پلازہ کوہاٹ کے قریب ٹویوٹا پراڈو میں سوار محمد آصف سکنہ پشاورسے 15کلوگرام ہیروئن ،،بلال ڈائیوو بس اڈہ پشاور سے محمد زبیرسکنہ خیبر ایجنسی سے 1.150کلو گرام چرس برآمد کرلی اسی طرح اے این ایف لاہور نے کورئیر کمپنی کے دفتر سے برطانیہ بھجوائے جانے والے پارسل سی200 گرام ہیروئن،،،ریلوے روڈ خوشاب میں واقع تعلیمی ادارے کے قریب نصیر احمد اور شبیر حسین ساکنان حافظ آبادسے 3.6کلوگرام چرس ، علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ لاہورپر پرواز نمبر NL-705کے ذریعے سعودی عرب جانے والے محسن ضیاسکنہ گجرات اور محمد ارشدسکنہ سرگودھاسے ہیروئن جذب شدہ کپڑے سے 9.2 کلو گرام ہیروئن ،، نجی کورئیر کمپنی کے دفتر سے آسٹریلیا کے لئے بک کئے جانے والے پارسل سی360گرام ہیروئن اورایک اور پارسل سی460 گرام ہیروئن برآمد کر لی ادھر اے این ایف کراچی نے کورئیر کمپنی کے دفتر سے برمنگھم برطانیہ بھیجے جانے والے پارسل سی850 گرام ہیروئن ،،جناح انٹر نیشنل ائر پورٹ کراچی پر ائر بلیو کی پرواز نمبر PA-172کے ذریعے جدہ جانے والے عبدالکریم، معشوق علی اور وزیر علی ساکنان شکار پورسے 590گرام ہیروئن ، کورئیر کمپنی کے دفتر سے برطانیہ کے لئے بک کئے جانے والے پارسل سے 2.4 کلو گرام ہیروئن،، ٹنڈوالہ یار روڈ کے قریب ریاض علی اور محمد شبیرسکنہ ٹنڈو آدم سے 2.2کلو گرام چرس ، کراچی سی پورٹ پر کنٹینر میں سوارعبدالرحمان طاہرسکنہ لاہورسے 4100لیٹر ایسیٹون برآمد کر لی جبکہ اے این ایف کوئٹہ نے کلی دولانگی، تحصیل گلستان، ضلع کلہ عبداللہ کے غیر آباد مقام پر چھاپہ مار کر 985 کلو گرام چرس قبضہ میں لے لی

(جاری ہے)