Live Updates

عمران خان کی جانب سے صحافیوں پر لاٹھی چارج کی شدید مذمت

جمعرات 3 مئی 2018 22:36

عمران خان کی جانب سے صحافیوں پر لاٹھی چارج کی شدید مذمت
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 مئی2018ء) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے صحافیوں پر لاٹھی چارج کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی یوم صحافت کے موقع پر اس قسم کی بربریت شرمناک فعل ہے ۔

(جاری ہے)

اپنے ایک مذمتی بیان میں عمران خان نے کہا کہ (ن) لیگ کی نام نہاد جمہوری حکومت کا ہر اقدام آمرانہ ہے اور تشدد کے ذمہ داروں سے باز پرس کی جانی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ آزادی اظہار کا گلا گھونٹنے کی کوئی کوشش قابل قبول نہیں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات