کرا چی،مسلم لیگ (ن) کراچی ڈویژن کے رہنمائوں کا سینئر رہنما رانا صفدر کے انتقال پر دکھ کا اظہار

جمعرات مئی 22:37

کرا چی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 مئی2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کراچی ڈویڑن کے جنرل سیکرٹری خواجہ طارق نذیر ، نائب صدرحاجی شاہجہان،سید منور رضا،ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹری خواجہ نیئرشریف،ندیم اخترآرائیں،ناصرالدین محموداور محمدصابرقریشی نے سینئر مسلم لیگی رہنمااور کراچی ڈویڑن کے نائب صدر رانا صفدر کے انتقال پر اظہار رنج و غم کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرحوم کی پاکستان اور جمہوریت کے لیے خدمات تادیر یاد رکھی جائیں گی۔

جنرل (ر) پرویز مشرف کے دور آمریت میں ان کی جدوجہد نے ایک نئی تاریخ رقم اور قید و بند کی صعوبتیں بھی ان کے عزم کی راہ میں حائل نہ ہوسکیں۔جمعرات کو جاری تعزیتی بیان میں مسلم لیگی رہنماؤں نے کہا کہ جمہوریت کے لیے سیاسی کارکنوں نے ہر دور میں قربانیاں دی ہیں۔

(جاری ہے)

مسلم لیگ (ن) کراچی ڈویڑن کے نائب صدر رانا صفدر کا شمار بھی جمہوریت کے ان ہی سپاہیوں میں ہوتا تھا جنہوںنے ملک میں آئین کی حکمرانی اور جمہوری قدروں کے پاسداری کے لیے بلاکسی خوف و دباؤ کے کام کیا۔

مسلم لیگ (ن) کی قیادت کو اپنے اس متوالے پر فخر ہے۔انہوںنے کہا کہ رانا صفدر کا انتقال مسلم لیگ (ن) کے لیے ایک بڑا نقصان ہے اور ان کا خلاتادیر پر نہیں کیا جاسکے گا۔انہوںنے رانا صفدر کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ مرحوم کے درجات بلند کرے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔