کوئٹہ ،سی بی اے نے یونین کے انٹرنل الیکشن برائے 2018-20ء کا شیڈول جاری کردیا

جمعرات مئی 22:37

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 مئی2018ء) پاک پی ڈبلیو ڈی ایمپلائز یونین بلوچستان((سی بی ای) کی الیکشن کمیٹی کے چیئرمین افتخار احمد، ممبران طاہر عظیم اوردلاور خان نے یونین کے انٹرنل الیکشن برائے سال 2018-20ء کا شیڈول جاری کردیا ہے۔

(جاری ہے)

شیڈول کے مطابق مورخہ 07 مئی2018ء کو کاغذات نامزدگی جاری کیے جائیں گے، 09 مئی2018 کو کاغذات نامزدگی جمع کیے جائیں گے، 10 مئی 2018 ء کو اعترضات جمع کرائے جاسکتے ہیں،کاغذات کی جانچ پڑتال کی جائے گی، انتخابی نشانات الاٹ کیے جائیںگے جبکہ 11 مئی 2018 کو کاغذات نامزدگی واپس لئے جاسکتے ہیں اور مورخہ15 مئی 2018 ء بروز منگل الیکشن منعقد کیے جائیں گے۔

الیکشن کمیٹی نے انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کو تاکید کی ہے کہ وہ شیڈول کے مطابق صبح 10:00 بجے سے دوپہر2:00تک پاک پی ڈبلیو ڈی کے دفتر سریاب روڈ کوئٹہ سے رابطہ کریں اور جمہوری طریقے سے صاف شفاف الیکشن منعقد کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔