لاہور نالج پارک کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر زبیر اقبال غوری کی تقرر ی کے خلاف درخواست پر چیف سیکرٹری پنجاب کو نوٹس جاری

جمعرات 3 مئی 2018 22:37

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 مئی2018ء) لاہور ہائیکورٹ نے لاہور نالج پارک کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر زبیر اقبال غوری کی تقرر کے خلاف درخواست پر چیف سیکرٹری پنجاب کو نوٹس جاری کر دیئے ہیں ۔

(جاری ہے)

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عابد عزیز شیخ نے مقامی شہری اسد جمال کی درخواست پر سماعت کی جس میں کمپنی کے سربراہ کے تقرر بکو چیلنج کیا گیا ہی. درخواست گزار کے مطابق کمپنی کے سربراہ کا تقرر صرف بورڈ آف ڈائریکٹرز ہی کر سکتا ہے لیکن ڈاکٹر زبیراقبال کا تقرر قواعد و ضوابط سے ہٹ کر کیا گیا ہی. درخواست گزار نے الزام لگایا کہ ڈاکٹر زبیر اقبال اس عہدے کے معیار شرائط پر پورا نہیں پورا نہیں اترتے ہیں۔

انکا تقرر سیاسی بنیادوں پر کیا گیا ہی. درخواست میں استدعا کی گئی کہ ڈاکٹر زیبر اقبال کا تقرر کالعدم قرار دیا جائے۔