Live Updates

لاہور، ڈاکٹر یاسمین راشد نے این اے 120 میں 28 ہزار جعلی ووٹوں کی منسوخی کیلئے درخواست کسی دوسرے بنچ میں منتقل کرنے کی استدعا

جمعرات 3 مئی 2018 22:37

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 مئی2018ء) تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد نے این اے 120 میں 28 ہزار جعلی ووٹوں کی منسوخی کیلئے اپنی درخواست کسی دوسرے بنچ میں منتقل کرنے کی استدعا کر دیا اور لاہور ہائیکورٹ میں درخواست کی سماعت کرنے والے جج سے استدعا کی کہ ان کی درخواست کو دوسرے بنچ میں منتقل کر دیا۔

(جاری ہے)

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس امین الدین خان نے تحریک انصاف کی رہنما اور کلثوم نواز کے مدمقابل امید وار یاسمین راشد کی درخواست پر سماعت کی جس این اے 120 میں 28 ہزار غیر مصدقہ ووٹوں کی نشاندہی کی گئی ہی. درخواست گزار رہنما نے موقف اختیار کیا کہ این اے ایک سو بیس کے ضمنی انتخاب میں اٹھائیس ہزار غیر مصدقہ ووٹ ڈالے گئی. الیکشن کمیشن نے بھی ان ووٹوں کوغیر مصدقہ تسلم کیا لیکن انہیں منسوخ کئے بغیر انتخابات کروائے۔

درخواست گزار نے نشاندہی کی کہ اگر غیر مصدقہ ووٹ منسوخ ہوجاتے تو انتخابی نتائج مختلف ہوتے لیکن الیکشن کمیشن نے ووٹوں منسوخ نہیں کیے۔ درخواست گزار نے استدعا کی کہ این اے 120 میں غیر مصدقہ ووٹوں کو خارج کیا جائی. درخواست پر مزید کارروائی 16 مئی کو ہوگی۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات