لاہور ، 56 کمپنیوں کی تشکیل اور اس میں ارکان اسمبلی کی شمولیت خلاف عدم پیروی پر خارج ہونے والی درخواست بحالی کے معاملے پر درخواست پر نوٹس جاری

جمعرات 3 مئی 2018 22:37

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 مئی2018ء) لاہور ہائیکورٹ نے 56 کمپنیوں کی تشکیل اور اس میں ارکان اسمبلی کی شمولیت خلاف عدم پیروی پر خارج ہونے والی درخواست بحالی کے معاملے پر درخواست پر نوٹس جاری کر دیئے ہیں۔

(جاری ہے)

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم مقامی شہری منیر احمد کی درخواست پر سماعت کی درخواست میں موقف اختیار کیا کہ درخواست گزار کے وکیل کراچی میں مصروفیات کیوجہ سے درخواست کی پیروی کیلئے پیش نہ ہوسکے اور درخواست عدم پیروی کی بنیاد پر خارج کر دی گئی. درخواست میں یہ نشاندہی بھی کی گئی کہ گزشتہ کمپنیوں کی وکیل عاصمہ جہانگیر کے انتقال کی وجہ سے نئے وکیل کے وکالت نامہ بھی داخل ہونی. وکیل نے استدعا کی کہ عدم پیروی کی بنیاد پر خارج ہونے والی درخواست کو بحال کرنے کا حکم دیا جائے۔