Live Updates

پیٹرول ،ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ بلا جواز ہے، ڈاکٹر یاسمین راشد

موجود ہ حکومت کی تمام معاشی پالیسیاں ناکام ہو گئی ہے، ن لیگ کی حکومت نے اقتدار کے آخری دنوں میں عوام سے جھوٹے وعدے کرنے شروع کر دئیے ہیں،سینئر مرکزی رہنما تحریک انصاف

جمعرات 3 مئی 2018 22:42

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 مئی2018ء) پاکستان تحریک انصاف کی سینئر مرکزی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ پیٹرول ،ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ بلا جواز ہے پی ٹی آئی اس اضافے کو مسترد کرتے ہوئے فوری طور پر واپس لینے کا مطالبہ کرتی ہے ، انہوں نے کہا کہ پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کا تعلق زندگی کی ہر شعبے سے ہوتا ہے اور اس اضافے کے بعد کھانے پینے کی اشیاء سے لے کر زندگی کے تمام معاملات متاثر ہوں گے ،انہوں نے کہا کہ عالمی سطح پر پیٹرول کی قیمتیں کم ہو رہی ہیں لیکن وفاقی حکومت بڑی ڈھٹائی کے ساتھ ہر15دن کے بعد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر رہی ہے جو سراسر ظلم اور زیادتی ہے ۔

حکمرانوں آئے روز عوام کو مہنگائی کے تحفے دے رہے ہیں ، موجود ہ حکومت کی تمام معاشی پالیسیاں ناکام ہو گئی ہے ، نا اہل حکمران عوام کو ریلیف دینے میں مکمل طور پر ناکا م ہو گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ ن لیگ کی حکومت نے اقتدار کے آخری دنوں میں عوام سے جھوٹے وعدے کرنے شروع کر دئیے ہیں ، ن لیگ کی کر پشن کی ایسی ایسی داستا نیں مو جو د ہیں جو جلد مر یم بی بی کو معلوم ہو جا ئیں گی ۔

اقتدار جاتا دیکھ کر ن لیگ نے رونا شروع کر دیا ہے اب ان کی مظلومیت کی ڈرامہ بازی کامیا ب نہیں ہو سکے گی انہو ں نے کہا کہ مک مکا کرنے والے خاندانوں کو اب عوام سڑکوں پر گھسیٹیں گے اور ان کے پیٹ پھاڑ کر پائی پائی وصول کریں گے، ٹیکس دینے والی غریب عوام کو سکیورٹی دینے کی بجائے کرپشن میں ملوث ملزموں کو اتنا پروٹوکول دیا جارہا ہے جیسے وہ کشمیر آزاد کرانے جا رہے ہیں انہو ں نے کہاکہ شریف فیملی تنہا ئی کا شکا ر ہوچکی ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات