Live Updates

لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کا دعویٰ کرنیوالے نواز شریف لوڈ شیڈنگ کا جن بوتل سے باہر آنے پر اپنی ہی پارٹی کے وزیراعظم پر برس پڑے

لوڈ شیڈنگ کی وجوہات کا پتہ چلانے کی ہدایت کردی شاہد خاقان عباسی لوڈ شیڈنگ کے دورانیے میں اضافے کی مختلف وجوہات اور وضاحتیں دیتے رہے 2013ء کا انتخاب ہم نے لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کے نعرے پر جیتا تھا اب اگر لوڈ شیڈنگ دوبارہ شروع ہوگئی ہے تو یہ مسلم لیگ ن کی انتخابات میں شکست کا بھی باعث بن سکتی ہے،سابق وزیر اعظم کا دوٹوک جواب

جمعرات 3 مئی 2018 22:42

لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کا دعویٰ کرنیوالے  نواز شریف  لوڈ شیڈنگ کا جن بوتل ..
آسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 مئی2018ء) لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کا دعویٰ کرنے والے سابق وزیر اعظم نواز شریف مئی شروع ہوتے ہی لوڈ شیڈنگ کا جن بوتل سے باہر آنے پر اپنی ہی پارٹی کے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی پر برس پڑے اور لوڈ شیڈنگ کی وجوہات کا پتہ چلانے کی ہدایت کردی شاہد خاقان عباسی لوڈ شیڈنگ کے دورانیے میں اضافے کی مختلف وجوہات اور وضاحتیں دیتے رہے مگر نواز شریف نے واضح کردیا کہ 2013ء کا انتخاب ہم نے لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کے نعرے پر جیتا تھا اب اگر لوڈ شیڈنگ دوبارہ شروع ہوگئی ہے تو یہ مسلم لیگ ن کی دوہزار اٹھارہ کے انتخابات میں شکست کا بھی باعث بن سکتی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے جمعرات کو مسلم لیگ ن کے قائدنوازشریف سے ملاقات کی یہ ملاقات پنجاب ہاؤس میں ہوئی۔

(جاری ہے)

ذرائع کا کہنا ہے کہ۔وزیراعظم اور نوازشریف نے ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا تاہم ملاقات میں اہم ترین ایجنڈا بجلی کی لوڈ شیڈنگ میں اچانک اضافہ تھا نوازشریف نے کہا کہ وہ مختلف شہروں میں جلسے کرنے جاتے ہیں تو وہاں کے لوگ لوڈ شیڈنگ میں اضافے کی شکایت کرتے ہیں نوازشریف نے بجلی کی پیداوار میں اضافے کے باوجود لوڈ شیڈنگ پر اظہار تشویش کیا اور کہا کہ لوڈ شیڈنگ کی اصل وجوہات کا پتہ چلایا جائے آگے رمضان آرہا ہے آپ عوام کو ریلیف دیں اور رمضان المبارک میں سحری اور افطاری میں کسی صورت لوڈ شیڈنگ نہ کی جائے۔

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ ساٹھ فیصد سے زائد فیڈرز پر بجلی کی لوڈ شیڈنگ زیرو ہے کیونکہ وہاں نقصانات کم ہیں جبکہ بعض شہروں میںانتظامی مسائل اور ٹرپنگ کی وجہ سے زیادہ تعطل آتا ہے کئی جگہ بجلی چوری اور واجبات وصولی کا معاملہ ہے تاہم نواز شریف ان کی وضاحتوں سے مطمئن نہ ہوئے اور کہا کہ فوری طور پر لوڈ شیڈنگ کے دورانیے میں کمی کی جائے اور گرمیوں میں اضافی بجلی کی فراہمی کے لیے بھی اقدامات اٹھائے جائیں جب دس ہزار سے زائد اضافی بجلی نظام میںآئی ہے تو پھر صارفین کو اس کا فایدہ دیا جائے وزیراعظم نے بتایا کہ فاٹا اصلاحات کا عمل جلد مکمل کرنے جا رہے ہیں اور تمام پارلیمانی لیڈرز کا اجلاس اس حوالے سے سات مئی کو بلایا گیا ہے انہوں نے نگران وزیراعظم کے انتخاب کے معاملے پر بھی نواز شریف سے مشاورت کی جبکہ ووٹ کو عزت دو تحریک آگے بڑھانے اور جوڈیشل ایکٹوازم کے نتائج پر بھی بات ہوئی۔

Live رمضان المبارک سے متعلق تازہ ترین معلومات