محسن جمیل بیگ کی جانب سے انجمن فیض الاسلام کے پوزیشنز ہولڈر بچوں کو جناح ایوارڈ دینے کے فیصلہ انتہائی قابل تعریف ہے،راحت قدوسی ودیگر

انجمن فیض الاسلام میں زیر تعلیم یتیم اور بے سہارا بچوں میں ایوارڈ کی تقسیم سے نے صرف ان کی حوصلہ افزائی کی گئی ہے بلکہ ان کی خوشیوں میں اضافہ کرتے ہوئے اس احساس کو اجاگر کرنے کی سعی کی گئی ہے کہ یہ بچے ہی ہمارا قیمتی سرمایہ ہیںاور یہ ہم سب کے لئے اہم مقام رکھتے ہیں،تقسیم ایوارڈز کی تقریب سے خطاب

جمعرات مئی 22:42

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 مئی2018ء) آن لائن گروپ آف نیوز کے چیف ایدیٹر محسن جمیل بیگ کی جانب سے انجمن فیض الاسلام کے پوزیشنز ہولڈر بچوں کو جناح ایوارڈ دینے کے فیصلہ انتہائی قابل تعریف ہے انجمن فیض الاسلام میں زیر تعلیم یتیم اور بے سہارا بچوں میں ایوارڈ کی تقسیم سے نے صرف ان کی حوصلہ افزائی کی گئی ہے بلکہ ان کی خوشیوں میں اضافہ کرتے ہوئے اس احساس کو اجاگر کرنے کی سعی کی گئی ہے کہ یہ بچے ہی ہمارا قیمتی سرمایہ ہیںاور یہ ہم سب کے لئے اہم مقام رکھتے ہیں ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما و ماہر تعلیم راحت قدوسی، پاکستان تحریک انصاف خواتین ونگ اسلام آباد کی صدر سیمی ایزدی ، راولپنڈی چیمبر آف کامرس کے نائب صدر قاضی فاروق ، اسلام آباد چیمبر آف کامرس کے سینئر نائب صدرنوید ملک اور سماجی شخصیات رانا شہزاد اور محمد علی نے’’ آن لائن ‘‘ کی جانب سے انجمن فیض الاسلام (اپنا گھر) فیض آباد میں منعقدہ سالانہ امتحان2018میں نمایاں پوزیشنیں حاصل کرنے والی60 بچوں میں تقسیم ایوارڈز کی تقریب سے خطاب کے دوران کیا اس موقع پر انجمن فیض الاسلام کے وائس پریذیڈنٹ ڈاکٹر محمد ریاض نے اپنے استقبالیہ خطاب کے دوران شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ’’ روزنامہ جناح ‘‘نے انجمن فیض الاسلام سے کے بچوں کے ساتھ ہمیشہ محبت اور ان کی حوصلہ افزائی کی ہے انہوں نے انجمن فیض الاسلام کا مختصر تعارف بیان کرتے ہوئے کہا کہ یہ ادارہ قیام پاکستان سے قبل 1943میں قائد اعظم محمد علی جناح کی ہدائیت پر قائم کیا گیا انہوں نے کہا کہ قائد اعظم محمد علی جناح نے صاحب حیثیت افراد سے اپنے علاقوں میں یتیم خانے قائم کرنے کی ہدائیت دیں جس پر راولپنڈی سے غلام محمد قادر نے راجہ بازار میں اپنی مدد آپ کے تحت انجمن فیض الاسلام کی بنیاد رکھی جس پر قائد اعظم محمد علی جناح نے ابتدائی طور پر کلکتہ سی30یتیم بچوں کو غلام قادر کی تحویل میں دیتے ہوئے انجمن فیض الاسلام کو 500روپے بطور ہدیہ دیا غلام محمدقادر نے قائد اعظم محمد علی جناح کے ویژن کو آگے بڑھایا اور آج بھی انجمن فیض الاسلام اسی ویژن کے مطابق اپنے سفر پر گامزن ہے تاہم اب اس ادارے کے فیض آباد میں قائم ہیڈ کوارٹر سمیت 6کیمپس ہیں جن میں راجہ بازار، مندرہ ، پکا کھو، دوبیرین شامل ہیں انہوں نے کہا کہ 1ہزار بے سہارا اور یتیم بچے اس وقت فیض الاسلام میں زیر تعلیم ہیں جبکہ یہاں ٹیکنکل ایجوکیشن سمیت دیگر شعبے بھی کام کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ یہ واحد ادارہ ہے جہاں ہر 3سال کے بعد انتخابات کے ذریعے عہدیدار منتخب کئے جاتے ہیں جنہیںجنرل کونسل کی150 ممبران منتخب کرتے ہیں ادرارے کی کارکردگی کے حوالے سے ہر پندرہ روز بعد میٹنگ کی جاتی ہے جبکہ ماہانہ اجلاس میں بھی کارکردگی کا جائزہ لے کر درپیش مسائل کا حل اور مطلوبہ سہولیات کی فراہمی کے لئے حکمت عملی تیار کیا جاتی ہے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ماہر تعلیم و سیاسی رہنما راحت قدوسی نے کہا کہ میں گزشتہ 30سال سے تعلیم سے وابسطہ ہوں اور تعلیم سے کسی فرد کی وابسطگی کا بخوبی اندازہ کر سکتا ہوں انہوں نے کہا کہ انجمن فیض الاسلام بے مثال ادارہ ہے جس کا شمار پاکستان کے چند بہترین اداروں میں ہوتا ہے اور اس ادرے سے منسلک افراد جس تندہی اور جذبہ انسانی سے اپپننے فرائض انجام دے رہے ہیں وہ قابل ستائش ہیں انہوں نے بچوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم وہ واحد ہتھیار ہے جس سے نہ صر ف خود کی بلکہ ملک کی تقدیر بدلی جا سکتی ہے تقریب سے پاکستان تحریک انصاف خواتین ونگ اسلام آباد کی صدر سیمی ایزدی ، راولپنڈی چیمبر آف کامرس کے نائب صدر قاضی فاروق ، اسلام آباد چیمبر آف کامرس کے سینئر نائب صدرنوید ملک اور سماجی شخصیات رانا شہزاد اور محمد علی نے بھی خطاب کیا تقریب کے اختتام پر سالانہ امتحان 2018میں اول دوئم اور سوئم آنے والے تمام بچوں میں ایوارڈ تقسیم کئے گئے ۔