اسلام آباد، جرائم کا خاتمہ، ضلعی انتظامیہ اور وفاقی پولیس کے افسران مشترکہ طور پر کھلی کچہریاں لگائیں گے

آئی جی اسلام آباد نے سفارشات چیف کمشنر اسلام آباد کو بھجوا دیں

جمعرات مئی 22:42

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 مئی2018ء) وفاقی دارلحکومت میں بڑھتے ہوئے جرائم کو کنٹرول کرنے کیلئے ضلعی انتظامیہ اور وفاقی پولیس کے افسران مشترکہ طور پر کھلی کچہریاں لگائیں گے ،آئی جی اسلام آباد نے سفارشات چیف کمشنر اسلام آباد کو بھجوا دیں ۔

(جاری ہے)

ذرائع سے حاصل ہونے والی معلومات کے مطابق وفاقی دارلحکومت میں میں برھتے ہوئے جرائم کے پیشے نظر اور زمینوں پر قبضہ مافیا کے سامنے وفاقی پولیس کی بے بسی کے بعد آئی جی اسلام آباد سلطان اعظم تیموری نے چیف کمشنر اسلام آباد آفتاب اکبر درانی سے درخواست کی ہے کہ ضلعی انتظامیہ اور وفاقی پولیس کے سینئر افسران کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دی جائے جو ہر سرکل میں کھلی کچہری لگا کر عوام کے مسائل سنے اور موقع پر ہی مسائل کے حل کیلئے کمیٹی اقدامات کرے ۔

دوسری طرف آئی جی اسلام آبادسلطان اعظم تیموری کی خواہش ہے کہ کھلی کیچہری کی سربراہی اے آئی جی آپریشن عصمت اللہ جونیجو کریں جبکہ ان کے ساتھ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سمیت ضلعی انتظامیہ کے گریڈ 18 کے دو آفسیر بھی ہوں ۔۔پولیس ذرائع کے مطابق چیف کمشنر اسلام آباد کی منظوری کے بعد فوری طور پر کھلی کچہریوں کا انعقاد شروع کر دیا جائے گا ۔۔۔

متعلقہ عنوان :