Live Updates

ْ مسلم لیگ (ن) نی11مئی کے جلسہ میں شرکت کی دعوت دی تو ضرورجائوں گا،

آزاد یا پارٹی کے پلیٹ فارم سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ چند روز بعد کروں گا، نوازشریف کے آج کے بیانات اور میری 2014ء کی باتوں میں کوئی فرق نہیں،جاوید ہاشمی

جمعرات 3 مئی 2018 22:54

ملتان۔3 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 مئی2018ء) سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی نے کہاہے کہ 11مئی کے جلسہ میں شرکت کیلئے مسلم لیگ (ن) نے دعوت دی تو ضرورجائوں گا، آزاد امیدوار کی حیثیت سے یا پارٹی کے پلیٹ فارم سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کچھ روزبعد کروں گا، نوازشریف کی نااہلی کا فیصلہ غلط ہے۔ جمعرات کو یہاں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نوازشریف کے آج کے بیانات اور میری 2014ء کی باتوں میں کوئی فرق نہیں۔

نیب کی طرف سے اب تک ہونے والی کاروائیوںکے حوالے سے انہوں نے کہا کہ نیب اپنا دائرہ سیاستدانوں کے علاوہ زندگی کے دیگرشعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد تک بھی پھیلائے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ وہ ملک کے واحد سیاست دان ہیں جنہیں نیب نے مسٹر کلین کا سرٹیفکیٹ جاری کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ میرے خلاف پی ٹی آئی کے ٹکٹ غلط تقسیم کرنے کا پروپیگنڈہ درست نہیں، ایک ٹکٹ بھی بتادیں جو تحریک انصاف میں میرے کہنے پر دیا گیا ہو۔

جاویدہاشمی نے کہا کہ سیاست کی بجائے ملک میں ’’مباحثہ‘‘ہورہاہے اور چھوٹی چھوٹی پارٹیاں بنا کر بڑی پارٹیوں کا’’قیمہ ‘‘کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ وہ الیکشن میں این اے 155اوراین اے 158سے حصہ لینے کا ارادہ رکھتے ہیں جن کے لیے نوازشریف انہیں پیشکش بھی کرچکے ہیں تاہم میں ۔ انہوں نے کہاکہ جنوبی پنجاب کی مشکلات کے خاتمہ کیلئے صوبہ بننا ضروری ہے مگر نئے صوبے کی آواز اٹھانے والے دراصل صوبے کے حق میں نہیں ہیں، لسانی اورعلاقائی تعصبات سے چھٹکارہ حاصل کیے بغیر صوبہ نہیں بن سکتا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات