امید ہے کہ جلد سکائپ پر پابندی ہٹا دی جائے گی ، سمارٹ دبئی چیف

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعرات 3 مئی 2018 20:13

امید ہے کہ جلد سکائپ پر پابندی ہٹا دی جائے گی ، سمارٹ دبئی چیف
دبئی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 03 مئی 2018ء ) :اسکائپ پر پابندی کے خلاف امارات کے اندر سے آوازیں اٹھنے لگیں ۔اعلیٰ اماراتی عہدیدار اور سمارٹ دبئی کی سربراہ عائشہ کا کہنا تھا کہ امید ہے کہ جلد سکائپ پر پابندی ہٹا دی جائے گی،تفصیلات کے مطابق کچھ عرصہ قبل اماراتی ٹیلی کمیونیکیشن کی جانب سے اسکائپ کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے عرب امارات میں اس پر پابندی لگا دی گئی تھی۔

متحدہ عرب امارات میں غیر ملکیوں کی کثیر تعداد موجود ہے جو اپنے اہلخانہ سے رابطوں کے لیے اسکائپ استعمال کرتے ہیں۔اس پابندی کی وجہ سے یہ غیر ملکی تارکین وطن شدید پریشانی کا شکار ہیں اور یوں یہ پابندی ایک بڑی بحث بن گئی ہے۔تازہ ترین اطلاعات کے مطابق اسکائپ پر پابندی کے خلاف امارات کے اندر سے آوازیں اٹھنے لگیں ۔

(جاری ہے)

اعلیٰ اماراتی عہدیدار اور سمارٹ دبئی کی سربراہ عائشہ کا کہنا تھا کہ امید ہے کہ جلد سکائپ پر پابندی ہٹا دی جائے گی۔

انہوں نے اس پابندی کو ناپسندیدہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اگر دبئی خود کو اعلی ٹیکنالوجی کے سمارٹ شہروں میں دیکھنا چاہ رہا ہے تو ایسے اقدامات سے گریز کرنا ہوگا۔یاد رہے کہ اس سے پہلے مائیکرو سافٹ حکام بھی غیر ملکی خبر رساں ادارے کو بتا چکے ہیں کہ متحدہ عرب امارات میں سکائپ پر پابندی اٹھانے کے حوالے سے بات چیت جاری ہےجس پر جلد کوئی فیصلہ لے لیا جائے گا۔
امید ہے کہ جلد سکائپ پر پابندی ہٹا دی جائے گی ، سمارٹ دبئی چیف