مالاکنڈ، ہزارہ، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور ڈویژن، اسلام آباد، بالائی فاٹا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہوائوں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ، محکمہ موسمیات

جمعرات 3 مئی 2018 22:54

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 مئی2018ء) مالاکنڈ، ہزارہ، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور ڈویژن، اسلام آباد، بالائی فاٹا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہوائوں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، کوہاٹ، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، فیصل آباد ڈویژن، اسلام آباد اور کشمیر میں کہیں کہیں جبکہ گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہوائوں اور گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی۔

ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔ سب سے زیادہ بارش خیبرپختونخوا میں چیراٹ 20، پٹن 16، کوہاٹ 10، پشاور (ائیر پورٹ 10، سٹی 02)، مالم جبہ 08، لوئر دیر 04، کالام 02، سیدو شریف، کاکول 01، پنجاب میں چکوال 13، مری 07، کامرہ 05، اسلام آباد، منڈی بہاولدین 04، منگلا، جہلم، قصور 03، راولپنڈی (چکلالہ، شمس آباد 02)، لاہور پنجاب یونیورسٹی 02، سٹی 01)، سیالکوٹ (ائیر پورٹ 02، سٹی 01)، گوجرانوالہ، سرگودھا 01، گلگت بلتستان میں بگروٹ 08، بنجی 06، گلگت 04، استور 03، گپس 01، کشمیر میں راولاکوٹ06 اور مظفر آباد میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

(جاری ہے)

جمعرات کو ملک میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت شہیدبینظر آباد، تربت، لسبیلہ میں 46، دادو، موہنجوداڑو، جیکب آباد میں 45 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔