پیپلزپارٹی بجٹ 2018-19ء کے حوالے سے ایوان میں کوئی کٹوتی کی تحریک جمع نہیں کرائے گی

جمعرات مئی 22:54

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 مئی2018ء) پیپلزپارٹی بجٹ 2018-19ء کے حوالے سے ایوان میں کوئی کٹوتی کی تحریک جمع نہیں کرائے گی۔ اپوزیشن رہنما سید خورشید شاہ کے چیمبر سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق پیپلزپارٹی نے ایوان میں کسی قسم کی کوئی کٹوتی کی تحریک جمع نہ کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ پیپلزپارٹی سمجھتی ہے کہ حکومت آئندہ ماہ تک ختم ہو جائے گی لہذا اسے شارٹ ٹرم تین یا چار ماہ کے لئے بجٹ پیش کرنا چاہیے، اس لئے کوئی کٹوتی کی تحریک جمع نہیں کرائی جائے گی۔