وزیراعلیٰ پنجاب کافیصل آباد میں خواتین پر تشدد کے واقعہ کانوٹس،ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی کا حکم

جمعرات مئی 22:56

وزیراعلیٰ پنجاب کافیصل آباد میں خواتین پر تشدد کے واقعہ کانوٹس،ملزمان ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 مئی2018ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے فیصل آباد کے علاقے ریلوے کالونی میں خواتین پر تشدد کے واقعہ کانوٹس لیتے ہوئے سی پی او فیصل آباد سے رپورٹ طلب کرلی ہے ۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے ہدایت کی ہے کہ واقعہ میں ملوث ملزمان کیخلاف قانون کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے اورتشدد کے ذمہ داروں کیخلاف مقدمہ درج کر کے فی الفور گرفتار کیا جائے ۔وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ واقعہ کی جامع تحقیقات کر کے 48گھنٹے میں رپورٹ پیش کی جائے ۔