Live Updates

نواز شریف کو اڈیالہ سے فاصلہ کم ہوتے ہی ایلینز بھی نظر آنے لگے ہیں‘محمود الرشید

نواز شریف قصہ کہانیوں سے نکلیں اور بتائیں پیسہ آیا کہاں سی اللہ سے توبہ کرنے اور عوام سے معافی مانگنے کے بجائے بھڑ کیں سمجھ سے بالاتر ہیں، تحریک انصاف کا مقابلہ کسی اور سے نہیں کرپشن اور انکے آلہ کاروں سے ہے‘قائد حزب اختلاف

جمعرات 3 مئی 2018 22:56

نواز شریف کو اڈیالہ سے فاصلہ کم ہوتے ہی ایلینز بھی نظر آنے لگے ہیں‘محمود ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 مئی2018ء) پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں محمودالرشید نے کہا ہے کہ نواز شریف کو اڈیالہ سے فاصلہ کم ہوتے ہی ایلینز بھی نظر آنے لگے ہیں، آخر وہ عوام کو نامعلوم افراد اور خلائی مخلوق کا نا م کیوں نہیں بتا دیتی نواز شریف قصہ کہانیوں سے نکلیں اور بتائیں پیسہ آیا کہاں سی اللہ سے توبہ کرنے اور عوام سے معافی مانگنے کے بجائے بھڑ کیں سمجھ سے بالاتر ہیں، تحریک انصاف کا مقابلہ کسی اور سے نہیں کرپشن اور انکے آلہ کاروں سے ہے۔

احاطہ اسمبلی میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ نواز شریف کا بیا نیہ کوئی بیرونی ایجنڈا لگتا ہے، کیونکہ ایک محب وطن اور قومی لیڈر ریاستی اداروں کیخلاف گھنائونا کھیل نہیں کھیل سکتا اور اگر نواز شریف کا موجودہ بیا نیہ اس وقت کہاں تھا جب یوسف رضا گیلانی کو سپریم کورٹ کے فیصلے نے ہٹایا، ایک تو اربوں ڈالر قوم کا چرایا، دوسرا ریاستی اداروں کیخلاف ہرزہ سرائی شروع کردی۔

(جاری ہے)

ایک سوال کے جواب میں میاں محمودالرشید نے کہا کہ نواز شریف کو اڈیالہ سے فاصلہ کم ہوتے ہی ایلینز بھی نظر آنے لگے ہیں، آخر نواز شریف اور پوری مسلم لیگ ن عوام کو نامعلوم افراد اور خلائی مخلوق کا نا م کیوں نہیں بتا دیتی نواز شریف قصہ کہانیوں سے نکلیں اور بتائیں پیسہ آیا کہاں سی نواز شریف اللہ سے توبہ کرنے اور عوام سے معافی مانگنے کے بجائے بھڑ کیں سمجھ سے بالاتر ہیں۔ ایک اور سوال کے جواب میں میاں محمودالرشید نے کہا کہ تحریک انصاف کا مقابلہ کسی اور سے نہیں کرپشن اور انکے آلہ کاروں سے ہے۔ پیپلز پارٹی سے اتحاد کیا نہ ہو سکتا ہے، الیکشن شیڈول آنے کے بعد کسی پارٹی سے جزوی اتحاد یا سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہو سکتی ہے تاہم ابھی اس پر کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات