بھارتی ریاست بہار میں بس کھائی میں گر گئی، 27 افراد ہلاک ،متعدد زخمی ہو گئے

جمعرات 3 مئی 2018 22:56

بہار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 مئی2018ء) بھارتی ریاست بہار میں بس کھائی میں گرنے کے نتیجے میں 27 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق مظفر پور سے نئی دہلی جانیوالی مسافر بس ریاست بہار کے علاقے کوٹوا میں ایک گاڑی کو بچاتے ہوئے بے قابو ہو کر گہری کھائی میں جاگری جس کے بعد اس میں آگ بھڑک اٹھی۔

(جاری ہے)

حکام کا کہنا ہے کہ حادثے میں ہلاک ہونے والے متعدد افراد کی لاشیں مکمل طور پر جل چکی ہیں۔گزشتہ ماہ بھی بھی بھارت کی شمالی ریاست اتر پردیش میں ایک اسکول بس ٹرین کی زد میں آنے سے 13 بچے ہلاک ہو گئے تھے۔اتردیش میں پیش آنے والے سے چند روز قبل بھارتی ریاست ہما چل پردیش میں بھی ایک اسکول بس کھائی میں گرنے سے 24 بچے ہلاک ہوئے تھے۔

متعلقہ عنوان :