پاکستان نے غلطی سے سرحد عبور کرنے والے بھارتی شہری جتندر ارجن کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر رہا کر دیا

جمعرات مئی 23:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 مئی2018ء) پاکستان نے غلطی سے سرحد عبور کرنیوالے بھارتی شہری جتندر ارجن کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر رہا کر دیا۔

(جاری ہے)

پاکستان نے تھیلیسیمیا کے مرض میں مبتلا بھارت کے 20 سالہ نوجوان جتندر ارجن کو واہگہ بارڈر پر بھارتی حکام کے حوالے کیا۔واضح رہے بھارتی شہری جتندر ارجن 2 اگست 2013 میں گھر والوں سے جھگڑے کے بعد راجستھان کے راستے غلطی سے پاکستانی سرحدی حدود میں داخل ہوا تھا اور پھر اسے ایک سال کی سزا ہوئی تھی۔

متعلقہ عنوان :