اٹک میں سرکاری گاڑی پر خود کش دھماکہ ،لاہور سمیت پنجاب بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ کرنے کے احکامات جاری

جمعرات 3 مئی 2018 23:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 مئی2018ء) اٹک میں سرکاری گاڑی پر خود کش دھماکہ کے بعدانسپکٹر جنرل پولیس پنجاب کیپٹن (ر) عارف نواز خان نے صوبے میںسکیورٹی ہائی الرٹ کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب نے سی سی پی ا ولاہور سمیت تمام آرپی اوز ، ڈی پی اوز اور سی پی اوز کو اپنے اپنے ریجن اور اضلاع میں سکیورٹی انتظامات مزید سخت کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبے بھر میں حساس تنصیبات ،تعلیمی اداروں،عبادت گاہوں اور مارکیٹوں کی سکیورٹی بڑھانے کے ساتھ ساتھ سرچ ، سویپ ، کومبنگ اور انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں تیزی لائی جائے۔

انہوں نے شہروں کے داخلی اور خارجی راستوں پر چیکنگ اور مانیٹرنگ کا عمل مزید سخت کرنے کاحکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ عوام کے جان ومال کی حفاظت یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں لیکن اس کے ساتھ ساتھ ڈیوٹی پر تعینات پولیس اہلکار اور افسران ذاتی حفاظتی اقدامات کے حوالے سے پہلے سے جاری کردہ ایس او پیز پر بھی عمل پیرا ہوں ۔

متعلقہ عنوان :