اے این پی سرائیکی یونٹ کے راہنماؤں سے اظہار تعزیت

جمعرات 3 مئی 2018 23:00

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 مئی2018ء) عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی جنرل سیکرٹری میاں افتخارحسین اور مرکزی سالار محمد رسول خان نے اے این پی کے مرکزی نائب صدر شیخ محمد یامین سے ایک حادثے میں ان کے نواسے احمد عبدالعزیز کی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے تعزیت کی ہے۔

(جاری ہے)

باچا خان مرکز پشاور سے جاری کردہ اپنے تعزیتی بیان میں دونوں راہنماوںنے لواحقین کیلئے صبر و استقامت کی دعا کی ہے۔ انہوں نے اس واقعے میں ان کے بیٹے اور اے این پی سرائیکی یونٹ کے جنرل سیکرٹری شیخ محمد مصطفی کے بھائی کے زخمی ہونے پر بھی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کیلئے نیک تمنناوں کا اظہار کیا ہے۔