منصورہ میں علماومشائخ کے شفاعت رسول قادری کی وفدکیساتھ جماعت اسلامی پنجاب کے نائب امیر مولانا جاوید قصوری سے ملاقات

13مئی کومینارپاکستان لاہور پر متحدہ مجلس عمل کاتاریخ سازجلسہ عام منعقد ہوگا،جلسے کی تیاریاں زوروشور سے جاری ہیں‘ منصورہ میں علماء ومشائخ کے وفد سے ملاقات کے بعدمولاناجاوید قصوری کی میڈیا سے گفتگو

جمعرات 3 مئی 2018 23:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 مئی2018ء) منصورہ میں علماومشائخ کے شفاعت رسول قادری نے گزشتہ روزایک وفد کی صورت میں جماعت اسلامی پنجاب کے نائب امیر مولانا جاوید قصوری سے ملاقات کی ۔اس موقع پر ان کے ہمراہ قاری لطف الرحمان شاہ،فاروق چوہان اور دیگر موجود تھے۔مولانا جاوید قصوری نے علماومشائخ کے وفد کاخیر مقدم کرتے ہوئے کہاکہ جماعت اسلامی مشترکات کی بنیادپر امت کو متحد کرنا چاہتی ہے۔

ہم سمجھتے ہیں کہ مشائخ عظام کامعاشرے میں عوام کی تربیت کے حوالے سے اہم کردار ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہارانہوں نے منصورہ میں علماء ومشائخ کے وفد سے ملاقات کے بعدمولاناجاوید قصوری کی میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔متحدہ مجلس عمل کی بحالی ہوچکی ہے اور انشاء اللہ 2018کے الیکشن میں عوام دینی قوتوں کا ساتھ دیں گے۔انہوں نے کہاکہ 13مئی کومینارپاکستان لاہور پر متحدہ مجلس عمل کاتاریخ سازجلسہ عام منعقد ہوگا۔اس جلسے کی تیاریاں زوروشور سے جاری ہیں۔تمام دینی جماعتیں 13مئی کے جلسہ عام کے حوالے سے بھرپور طریقے سے عوامی رابطے میں مصروف ہیں۔13مئی کولاہورکاجلسہ عام یہ پیغام دے گاکہ پاکستان کوسیکولر اسٹیٹ بننے نہیں دیاجائے گا اور اسلامی فلاحی مملکت کاقیام عمل میں لایاجائے گا۔