بلوچستان عوامی پارٹی صوبے کی سیاست میںایک تبدیلی کانام ہے ، سینیٹر نصیب اللہ خان

جمعرات 3 مئی 2018 23:02

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 مئی2018ء) بلوچستان عوامی پارٹی صوبے کی سیاست میںایک تبدیلی کانام ہے اب بلوچستان میں اکثر یت محروم اور نظر انداز نہٰں ہوگی اور نہ ہی فیصلے مری اور لاہور میں ہونگے ، بی اے پی نے بلوچستان کے فیصلے کوئٹہ میں ہونے کی انقلابی بنیاد رکھ دی ہے ان خیالات کا اظہار سینیٹر نصیب اللہ خان بارئی ، ملک خدابخش لانگو ، میر ظفر قمبرانی اور جاوید احمد خان نے اپنے ایک مشتر کہ بیان میں کہا انہوں نے کہا کہ ایک عرصے سے بلوچستان میں سیاسی تبدیلی لانے کیلئے سیاسی رہنماء اور کارکن ایک نئی سیاسی جماعت کے قیام کی ضرورت محسوس کررہے تھے اور اللہ کے فضل وکرم سے اور اسلام آباد ولاہور میں بیٹھی ہوئی قیادت کے بلوچستان میں اپنوں کی نظر انداز ی اور دغیر وں پر نواز ش نے نئی جماعت کی خواہش بلوچستان عوامی پارٹی کے قیادت کی صورت میں پوری ہوئی ، بی اے پی کے قیام نے بلوچستان کی غلام سیاست کو آزادی دلائی ، انہوں نے کہا کہ بی اے پی میں تمام سیاسی جماعتوں کے مایوس رہنما ء اور کارکنا ن ایک عوامی سیلاب کی صورت میں اُمڈآئے ہیں سیاسی حلقوں میں اس وقت خوف کی فضاء پید اہوئی ہے تاہم یہ خوشگوار تبدیلی بلوچستان کے بلوچ پشتو ن اور تمام اقوام کی ضرورت ہے اور اس تبدیلی کو گوادر سے لیکر ژوب تک عوام نے سینے سے لگا لیا ہے ہم آج اہل بلوچستان کو پر امن اور خوشحال بلوچستان کی نوید دیتے ہیں