آصف علی زرداری کی اسلام آباد میں صحافیوں پر تشدد کی مذمت

جمعرات 3 مئی 2018 23:02

آصف علی زرداری کی اسلام آباد میں صحافیوں پر تشدد کی مذمت
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 مئی2018ء) سابق صدر پاکستان اور پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کے صدر آصف علی زرداری نے آزادی صحافت کے عالمی دن کے موقع پر اسلام آباد میں صحافیوں پر تشدد کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت صحافیوں پر تشدد پر معافی مانگے۔

(جاری ہے)

آصف علی زرداری نے کہا کہ آزادی صحافت کے عالمی دن پر صحافیوں پر تشدد سوالیہ نشان ہے۔ انہوں نے کہا کہ آزادی صحافت پر قدغن لگانے کا زمانہ گزر گیا۔ پاکستان پیپلزپارٹی نے ہمیشہ آزادی صحافت کا احترام کیا ہے۔ انہوںنے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی صحافیوں پر تشدد کی مذمت کرتی ہے۔

متعلقہ عنوان :