60 کے عشرے میں جرمنی کیمیائی ہتھیاروں کا حصول چاہتاتھا ، خفیہ دستاویزات

سابقہ مغربی جرمنی 1963 میں امریکی حکومت سے کیمیائی ہتھیاریوں کے لیے درخواست کی تھی،رپورٹ

جمعرات 3 مئی 2018 23:02

برلن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 مئی2018ء) 1960کے عشرے میں سابقہ مغربی جرمن ریاست نے کیمیائی ہتھیاروں کے حصول کی کوشش کی تھی، جو ناکام رہی تھی۔جرمن ریڈیو کے مطابق یہ بات وفاقی جرمن فوج اور امریکی حکومت کی ان خفیہ دستاویزات سے پتہ چلی ہے جن کا تجزیہ جرمن اخبار اور جرمنی نشریاتی اداروں این ڈی آر اور ڈبلیو ڈی آر کے صحافیوں نے کیا ۔

(جاری ہے)

ان دستاویزات کے مطابق سابقہ مغربی جرمنی کی وزارت دفاع نے 1963 میں امریکی حکومت سے درخواست کی تھی کہ اسے کیمیائی ہتھیار مہیا کیے جائیں۔ تب امریکا نے یہ درخواست مسترد کر دی تھی۔ اس دور میں بین الاقوامی معاہدوں کی وجہ سے وفاقی جمہوریہ جرمنی کو کیمیائی ہتھیار تیار کرنے یا استعمال کرنے کی اجازت نہیں تھی۔ جرمن حکومت اور وفاقی فوج نے ہمیشہ اس بات سے انکار کیا ہے کہ جرمنی نے کبھی کیمیائی ہتھیاروں کی ملکیت یا استعمال کا کوئی منصوبہ بنایا تھا۔

متعلقہ عنوان :