ایف آئی اے لاہور سائبر کرائم ونگ نے بچوں سے نازیبا حرکات کرنے ،انکی ویڈیوز بنانے والے ملزم کو گرفتار کرلیا

ملزم شعیب اکیلا نہیں ایک گروہ کی صورت میں بچوں کے ساتھ نازیبا حرکات کرتے ،پھر انکی ویڈیو بنا کر مزید بلیک میل کرتے تھے

جمعرات 3 مئی 2018 23:09

ایف آئی اے لاہور سائبر کرائم ونگ نے بچوں سے نازیبا حرکات کرنے ،انکی ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 مئی2018ء) ایف آئی اے لاہور سائبر کرائم ونگ نے بچوں سے نازیبا حرکات کرنے اور ان کی ویڈیوز بنانے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ذرائع کے مطابق ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کو عدالتی احکامات پر سرگودھا تھانے میں درج ایک ایف آئی آر کی تفتیش سونپی گئی تھی۔ ایف آئی اے سائبر کرائم لاہور کی ٹیم نے سرگودھا میں چھاپہ مارا جہاں سے ملزم شعیب کو گرفتار کر کے لاہور لایا گیا۔

(جاری ہے)

کیس کے تفتیشی افسر اشر نے کہا کہ ملزم اکیلا نہیں بلکہ ایک گروہ کی صورت میں بچوں کے ساتھ نازیبا حرکات کرتے اور پھر انکی ویڈیو بنا کر مزید بلیک میل کرتے تھے۔ملزم نے سرگودھا میں پچیس سے زائد بچوں کے ساتھ نازیبا حرکات کیں، ایف آئی اے کے مطابق ملزم سے بچوں کی تصاویر اور فلمیں برآمد کر لی گئیں۔ایف آئی اے کے مطابق ایک بچے نے ملزم کے ہاتھوں بلیک میل ہو کر زندگی کا خاتمہ کر لیا جبکہ بچے کا والد اپنے بیٹے کی موت کا صدمہ برداشت نہ کر سکا اور ہارٹ اٹیک سے وہ بھی دم توڑ گیا۔

متعلقہ عنوان :