عام انتخابات کی تیاری کے سلسلے میں ڈپٹی کمشنر آفس میں اجلاس

عمرکوٹ میں پہلے مرحلے میں 1743 اسسٹنٹ پریذائیڈنگ اور1087 پولنگ افسران کی ٹریننگ 9مئی تک کروائی جائے گی،ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر

جمعرات 3 مئی 2018 23:12

عمرکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 مئی2018ء) ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر عمرکوٹ سلیم الدین دل کی جانب سے آنے والے عام انتخابات کی تیاری کے سلسلے میں ڈپٹی کمشنر آفس کی دربار ہال میں اجلاس طلب کیا گیا ،جس کی صدارت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون عمرکوٹ طاہر میمن نے کی ، اجلاس میں محکمہ تعلیم ، محکمہ صحت اور ماسٹر ٹرینرز نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر عمرکوٹ سلیم الدین دل نے اجلاس کی بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ضلع عمرکوٹ میں پہلے مرحلے میں 1743 اسسٹنٹ پریذائیڈنگ افسران اور 1087 پولنگ افسران کی ٹریننگ 9مئی تک ان کے منسلک تعلقوں میں کروائی جائے گی جس میں تعلقہ عمرکوٹ کے لیے 774 اسسٹنٹ پریذائیڈنگ افسران اور 493 پولنگ افسران ، تعلقہ کنری کے لیے 339 اسسٹنٹ پریذائیڈنگ افسران اور 219 پولنگ افسران ، تعلقہ سامارو کے لیے 370 اسسٹنٹ پریذائیڈنگ افسران اور 219 پولنگ افسران اور تعلقہ پتھورو کے لیے 260 اسسٹنٹ پریذائیڈنگ افسران اور 156 پولنگ افسران کو ٹریننگ میں شامل کیا گیا ہے ، انہوں نے کہا کہ ان تمام افسران کی حاضری کو یقینی بنانے کے لیے ان کے اعلی افسران کو پابند بنایا جائے گا ، اس موقع پرایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون طاہر میمن نے تمام افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ آنے والے عام انتخابات کی ڈیوٹی کے سلسلے میں ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر عمرکوٹ کی جانب سے جن افسران اور ملازمین کی ٹریننگ کا شیڈول جاری کیا گیا ہے ان کی حاضری مقرر تاریخ پر ٹریننگ میں شرکت کرنے کے لیے تمام افسران پابند ہیں دیگر صورت میں ٹریننگ میں شرکت نا کرنے والے افسران اور ملازمین کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی ، انہوں نے مزید کہا کہ آنے والے عام انتخابات کے سلسلے میں تیاری کا عمل جاری ہے اور اس مرحلے میں ہم سب کا یہ فرض ہے کہ ہم ان سے اپنا بھرپور تعاون کریں ، اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرعمرکوٹ ، چاروں تعلقوں کے تعلقہ ایجوکیشن افسران میل و فی میل ، محکمہ صحت کے ایڈیشنل ڈی ایچ او ، میڈیکل سول سرجن ڈاکٹر جام ، شمش الدین راٹھوڑ ، آغا افتخار پٹھان اور دیگر نے شرکت کی ۔