ہنگو،گزشتہ ماہ کے دوران پولیس کی کاروائیاں،52خطرناک اشتہاریوں

اور4غیرملکی افغانی باشندوں سمیت 60جرائم پیشہ افرادگرفتار

جمعرات 3 مئی 2018 23:12

ہنگو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 مئی2018ء) ہنگومیں گزشتہ ماہ کے دوران پولیس کی کاروائیوںمیں 52خطرناک اشتہاریوںاور4غیرملکی افغانی باشندوں سمیت 60جرائم پیشہ افرادگرفتار کر لئے گئے۔تھانہ سٹی،صدر،دوآبہ اورٹل کے مختلف علاقوں میں سرچ اینڈسٹرائیک آپریشنزکی مجموعی طورپر150کاروائیوں میں زیرحراست افرادکے قبضے سے اسلحہ ومنشیات برآمدکرلئے گئے ہیں۔

ضلعی پولیس سربراہ آصف گوہرکی خصوصی ہدایت پرسماج دشمن عناصرکے خلاف تھانہ سٹی،صدر،دوآبہ اورٹل پولیس نے گھیراتنگ کررکھا ہے اورشہرکے چپے چپے میں جرائم پیشہ افرادکی تلاش میں برسرپیکاررہتے ھوئے گزشتہ ماہ کے دوران تھانہ سٹی،صدر،دوآبہ اورٹل کی150مقامات پرسرچ اینڈ سٹرائیک آپریشزکرتے ہوئے تھانہ سٹی،صدر،دوآبہ اورٹل پولیس کی بھاری نفری نے ڈی ایس پی ہنگو سرکل عمرحیات خان اورڈی ایس پی ٹل شوکت علی شاہ کی نگرانی میں مختلف کاروائیوں کے دوران قتل،اقدام قتل،ڈکھیتی،چوری اوردیگرسنگین مقدمات میں مطلوب52خطرناک اشتہاریوں،4غیرملکی افغان مہاجر سمیت 60جرائم پیشہ افرادکوحراست میں لیکرانکے قبضے سے مجموعی طورپر8کلاشنکوف،46پستول،12رائفلز،14بندوق،1ایکسپلیزیوائی ڈی،35139گرام چرس، 1615مختلف بورکے کارتوس،27چارجرز،31لیٹرشراب،1250پٹاخے،ایک مشین گن اور8کلوگرام بارود برآمدکرلیں۔

(جاری ہے)

ضلعی پولیس سربراہ آصف گوہرکے مطابق لوگوں کے جان ومال کے تحفظ اورعلاقے میں قیام امن برقراررکھنے کیلئے ہنگوپولیس کا جرائم پیشہ عناصرکے خلاف سرچ ائنڈ سٹرائیک آپریشن کا سلسلہ جاری رہے گاانہوں نے کہا کہ پولیس تمام تردستیاب وسائل بروئے کارلاکران کا قلع قمع کرنے میں کوئی کسرنہ چھوڑے۔

متعلقہ عنوان :