وزیر داخلہ سندھ کا ایس ایس پی لاڑکانہ کو فون ،رشوت خوری میں ملوث پولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی ہدایت

جمعرات 3 مئی 2018 23:40

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 مئی2018ء) لاڑکانہ کے قریب تھانہ بقاپور کے ایس ایچ او حسین علی بروہی اور ہیڈ محرر شہمیر علی قریشی کی جانب سے مبینہ طور پر باقرانی تحصیل کے شہری منور ابڑو سے رشوت طلب کرنے کا صوبائی وزیر داخلہ سندھ سہیل انور سیال نے نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی لاڑکانہ تنویر حسین تنیو سے فون پر رابطہ کرکے ملوث پولیس افسران کے خلاف کاروائی کرنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں جس پر ایس ایس پی لاڑکانہ نے ایس ایچ او بقاپور حسین علی بروہی اور ہیڈ محرر شہمیر علی قریشی کو شوکاز نوٹس جاری کرکے انکوائری شروع کردی ہے۔

(جاری ہے)

ایس ایس پی کے مطابق الزام ثابت ہونے پر ایسی سخت محکمانہ کاروائی کرینگے جو دوسروں کے لیے مثال ہوگی۔

متعلقہ عنوان :