ایس ایس پی ٹریفک ضلع ملیر طاہر احمد نورانی نے فرائض سے غفلت برتنے پر اہلکاروں کو معطل کردیا

جمعرات مئی 23:13

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 مئی2018ء) ایس ایس پی ٹریفک ضلع ملیر طاہر احمد نورانی نے فرائض سے غفلت برتنے اور عوامی شکایات کے ساتھ ساتھ تجاوزات مافیا سے گٹھ جوڑ کرنے کے شواہد ملنے پر ٹریفک سیکشن آفیسر SOقائد آباد سب انسپکٹر محمد یاسین، آرکے (RK)قائد آباد ہیڈ کانسٹیبل غلام رسول اور آر کے (RK)مہران ہائی وے اے ایس آئی عبد الرحیم کو معطل کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

ایس ایس پی ٹریفک ضلع ملیر طاہر احمد نورانی نے کہا ہے کہ فرائض سے غفلت و لا پرواہی کو کسی بھی قیمت پر برداشت نہیں کیا جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ تجاوزات کو بھی برداشت نہیں کرینگے اور شاہراہوں پر تجاوزات لگانے میں اگر ضلع ملیر ٹریفک کا کوئی افسر ملوث پایا گیا تو اس کے خلاف بھی سخت محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :