انٹرمیڈیٹ کے امتحانات ، طلبا ء کو وقت پر امتحانی سینٹر ز پہنچنے میں مشکلات کا سامنا

طلبا ء کے ساتھ آنے والے والدین کے لیے سینٹرز کے باہر شدید گرمی میں شیلٹر اور پینے کے لیے ٹھنڈا پانی دستیاب نہیں امتحانا ت میں حکومت طلبہ کے لیے ٹرانسپورٹ اور سینٹر کے با ہرپینے کے لیئے ٹھنڈا پانی اور شیلٹر کی فراہمی کو یقینی بنائے ،مطالبہ

جمعرات 3 مئی 2018 23:13

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 مئی2018ء) انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات میں طلبا ء کو پبلک ٹرانسپورٹ کی کمی کی وجہ سے وقت پر امتحانی سینٹر ز پہنچنے میںشدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ، طلبا ء کے ساتھ آنے والے والدین کے لیے سینٹرز کے باہر شدید گرمی میں شیلٹر اور پینے کے لیے ٹھنڈا پانی دستیاب نہیں ہے والدین کو پیپر ختم ہونے تک بچوں کی انتظار میںچار گھنٹے دھوپ میں گزارنا پڑتے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات جاری ہے طلبا ء کو پبلک ٹراسپورٹ کی کمی کا سامنا کرنا پڑھ رہا ہے طلباء کے مطابق پبلک ٹرانسپورٹ کی کمی کی وجہ سے پیپر زدینے کیلئے گھر سے دو گھنٹے پہلے نکلتے ہیں ۔ اس شدید گرمی مین بس اسٹاپس پر گھنٹوں انتظارکرنا پڑتا ہے لیکن اس کے باوجود بسیں نہیںملتی اور اگر بس مل بھی جائے تو ان میں جگہ نہیں ہوتی جس کی وجہ سے ہم بسوں کی چھتوں پر سفر کرنے پر مجبور ہیں ۔

(جاری ہے)

انتی مشقت کے وجود وقت پر سینٹر ز پہنچنے میں مشکلا ت کا سامنا کرنا پڑتاہے ۔جس سے ہمارا پیپر متاثر ہوتا ہے ک۔اس طویل اور مشکل سفرسے ہم نہ صر ف جسمانی بلکہ ذہنی طور پر بھی تھکاوٹ کا شکارہو جاتے ہیں، اور اسکا برائے راست اثر ہمارے نتیجے پر پڑتا ہے اس سارے معاملے میں ہمارا قیمتی سال اور والدین کے خون پسینے کی کمائی ضائع ہونے کا خدشہ موجود ہے ،۔

دوسری طرف والدین کے مطابق ہم بچوں کے ہمراہ سینٹرز پہنچتے ہیں توپیپر ختم ہونے تک ہمیں اس شدید گرمی میں دھوپ میں کھڑا رہنا پڑتا ہے۔ سینٹر ز کے باہر شیلٹر نہ ہونے کی وجہ سے ہمیں سائبان اور پینے کیلئے ٹھنڈا پانی میسر نہیںجس کی وجہ سے والدین ہیٹ اسٹورک کا شکار ہوجاتے ہیں ۔طلباء اور والدین نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ پیپرز کے دوران طلبہ کے لیے ٹرانسپورٹ اور سینٹر ز کے باہروالدین کے لیے پینے کا ٹھندا پانی اور شیلٹر کی فراہمی کو ممکن بنایاجائے

متعلقہ عنوان :